یونیورسٹی روڈ موت کا کنواں بن چکی جو کے ایم سی کے ماتحت ہے، ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کراچی: ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ موت کا کنواں بن چکی ہے، یونیورسٹی روڈ کے ایم سی کے ماتحت ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے کہا کہ ہمیں اختیارات بھی نہیں دیتے اور ذمہ داری بھی نہیں لیتے، یونیورسٹی روڈ کے ایم سی کے ماتحت ہے، ذمہ داری بھی انکی ہے، ریڈ لائن کا معاہدہ بھی کے ایم سی نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے 20 ارب روپے سے زائد وصول کیے، کے ایم سی نے بجلی بل کی مد میں 4 ارب روپے میونسپل ٹیکس وصول کیا۔ ڈاکٹر فواد نے کہا کہ اربوں لینے کے باوجود گٹر کے ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں، گلشن اقبال ٹاؤن نے محدود وسائل کے باوجود کروڑوں روپے خرچ کیے، یوسیز نے بھی واٹر اور سیوریج پر اپنے بجٹ سے رقم لگائی۔ ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کومنتخب نمائندوں کے ماتحت کیا جائے، میئر مرتضیٰ وہاب نے 2 سال میں ٹاؤن چیئرمینز کو کتنی بار اعتماد میں لیا؟
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یونیورسٹی روڈ ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کے ایم سی نے کہا کہ کے ماتحت
پڑھیں:
گلشن اقبال بلاک ون: گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد بے ہوشی کی حالت میں
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون میں ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ممکنہ طور پر گیس لیکیج کے باعث ان کی موت ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، اسی گھر سے ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں برآمد ہوا ہے اور اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
واقعے کے بعد وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ضلع شرقی سے رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل اسباب سامنے آ سکیں۔