بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو درست قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا انتخاب درست قرار دے دیا۔
جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے ایمل ولی خان کے سینیٹر منتخب ہونے کے عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی
عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، اس لیے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے کیس کی پیروی معروف قانون دان سنگین خان ایڈووکیٹ نے کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمل ولی اے این پی بلوچستان ہائیکورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمل ولی اے این پی بلوچستان ہائیکورٹ ایمل ولی خان
پڑھیں:
کوہاٹ؛ ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف بی آر کے 2 اہلکارشہید
کوہاٹ میں ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف بی آر کے 2 اہلکارشہید ہوگئے، ایک معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
پولیس تھانہ بلی ٹنگ کی حدودمیں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کےمطابق ایف بی آر کے اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکار محمد نذر اور مقدرعلی موقع پر شہید ہو گئے۔
اطلاع ملنےپرپولیس بھاری نفری کےساتھ پہنچ گئی،لاشوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا،محمد نذر کاتعلق ضلع کرک اورمقدرعلی کا خادیزئی کوہاٹ سے ہے،پولیس کےمطابق فائرنگ سے ایک اہلکار محفوظ رہا، سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر لیا۔