بلاول بھٹو کی ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
چیئرمین پیپلزپارٹی اور برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسحٰق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک - بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اسحٰق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور معیشت میں تعاون کا اعادہ کیا گیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔