لاہور (کامرس رپورٹر) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے حال ہی میں پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کی ہے تاکہ دو طرفہ تجارت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جا سکے جبکہ پاکستان کے لیے ای ویزا سہولت کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔ لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان نئی تجارتی راہیں تلاش کرنے اور مارکیٹ فہم کو گہرا کرنے کے لیے باقاعدہ بزنس وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چوہدری اور بنگلہ دیش کے اعزازی قونصل جنرل قاضی ہمایوں فرید نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے بہت سے شعبوں میں گنجائش ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں اور شپنگ روٹس پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ علاقائی تجارت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اگر ہم منصوبہ بندی اور سنجیدگی کے ساتھ کوشش کریں تو دو طرفہ تجارتی حجم کو آسانی سے 2 ارب ڈالر تک لے جانا ممکن ہے اور مستقبل قریب میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ میاں ابوذر شاد نے بنگلہ دیش کے ساتھ دفاعی تعاون میں بڑھتی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں بنگلہ دیش آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کا دورہ پاکستان ایک مثبت پیش رفت ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے درمیان کے لیے

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، وزارتِ خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:

وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے کمی کے بعد 254.64 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ پیٹرول کی قیمت 252.63 روپے برقرار رہے گی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق، پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، وزارتِ خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سیکیورٹی کے معترف
  • آئی ایم ایف، بنگلہ دیش کو جون میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرے گا
  • وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے ، زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے،زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت
  • آئی ایم ایف جون میں بنگلہ دیش کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر جاری کرے گا
  • تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری
  • بنگلادیش خطے میں استحکام چاہتا ہے، ہائی کمشنر محمد اقبال حسین
  • امریکی صدر ٹرمپ کی تجارتی پیشکش پر جنگ بند نہیں کی ، بھارتی حکومت کادعویٰ