وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بھارت سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو جاتا ہے۔ انہوں نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔‘

مزید پڑھیں: ’بھارت میں آئی فون کی پروڈکشن نہیں چاہتا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایپل کے سی ای او کو واضح پیغام

انہوں نے مزید کہا کہ’پاکستان کی قیادت کے بارے میں صدر ٹرمپ کے مثبت خیالات کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، اور امریکا کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔‘

امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں اور واشنگٹن مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون جاری رکھے گا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور فریقین نے مستقبل میں روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نیٹلی بیکر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نیٹلی بیکر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نیٹلی بیکر

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات اگلے پیر کو، غزہ جنگ بندی کے امکانات کتنے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں غزہ میں جنگ کے خاتمے، جنگ بندی اور مغوی افراد کی رہائی کے حوالے سے گفتگو متوقع ہے۔ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں دوسری بار صدر عہدے کا حلف اٹھایا ہے، یہ نیتن یاہو کا تیسرا دورہ ہے۔

غزہ  میں جنگ بندی کے امکانات

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگلے ہفتے کے اندر ہم جنگ بندی کا ہدف حاصل کرلیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات اگلے پیر کو، غزہ جنگ بندی کے امکانات کتنے؟
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی پاکستان کے سیکرٹری دفاع سے ملاقات
  • اسحاق ڈار کا ترک وزیراخارجہ سے رابطہ ، دوطرفہ تعاون ، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کا حکان فدان سے رابطہ، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کا ترک وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
  • صدر آزاد جموں و کشمیر سے چوہدری محمدیاسین کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال