خلیج میں امریکی بیس پر خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت پاکستان تنازع حل ہوگیا ہے، وہ اس پر خوش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ کے پاس جلد ایف 47 طیارہ ہوگا، ہم ایف 35 کے جدید ورژن ایف 55 کے بھی منتظر ہیں 2026 کے بجٹ میں امریکی سروس ممبران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ شامل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت پاکستان تنازع حل ہوگیا ہے، پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ کے بجائے تجارت کریں، وہ اس پر خوش ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

’میری امی کو لازوال عشق پسند آیا، میرے لیے یہی اہم ہے‘، پابندی کے مطالبے پر عائشہ عمر کا ردعمل

معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے ریئلٹی شو’لازوال عشق‘ کی پہلی قسط یوٹیوب پر جاری کردی گئی ہے۔ جس کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ عائشہ عمر نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کو یہ شو بے حد پسند آیا اور والدہ کی رائے ان کے لیے سب سے اہم ہے۔

عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا امی کو پہلی قسط پسند آئی؟ بالکل! اور انہی کی رائے اور فیڈ بیک میرے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’لازوال عشق‘ ریئلٹی شو کے خلاف شکایات پر پیمرا کا ردعمل آگیا

اداکارہ و میزبان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ اور مختلف شو ہے۔ آج کل کے نوجوان کس طرح سوچتے ہیں، کیا محسوس کرتے ہیں، ان کی پسند ناپسند کیا ہے یہ دیکھنا اور سننا بہت نیا تجربہ تھا اور شو کے دوران ہونے والی گفتگو بہت صحت مند اور متوازن تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ اس شو کو فالو کرنے کے لیے پُر جوش ہیں اور میرے لیے یہی سب کچھ ہے کیونکہ انہیں میرا ڈرامہ ’بلبلے‘ پسند کرنے میں بھی کئی سال لگے تھے۔ انہوں نے مداحوں کو پہلی قسط دیکھنے کی دعوت دی اور کہا کہ ان کو فیڈ بیک سے ضرور آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کیا پاکستان کا کوئی ادارہ اس پروگرام کے خلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں؟‘، لازوال عشق کے ٹریلر پر تہلکہ مچ گیا

واضح رہے کہ ’لازوال عشق‘ کا ٹیزر آتے ہی اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جانے لگا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اس شو کے شروع ہونے سے پہلے ہی اس کا بائیکاٹ کیا جائے لیکن پیمرا کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ چونکہ یہ کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہو رہا بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جا رہا ہے، لہٰذا یہ پروگرام براہِ راست پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیمرا ڈیٹنگ شو عائشہ عمر عائشہ عمر تنقید لازوال عشق لازوال عشق پر پابندی

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں: شہباز شریف
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • پاکستان کی امریکا کو پسنی پورٹ ٹرمینل میں سرمایہ کاری کی پیشکش
  • غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم
  • انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال
  • غزہ امن منصوبہ ، امریکی صدر کے20 نکات مسترد،ڈرافت میں تبدیلی کی گئی،نائب وزیراعظم
  • ٹرمپ مودی کشیدگی کی وجہ پاکستان سے ٹرمپ کی قربت
  • فلسطین پر صہیونیوں کا ناپاک قبضہ قابل قبول نہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
  • آئی ایس او پاکستان آج ملک گیر یوم احتجاج منائے گی
  • ’میری امی کو لازوال عشق پسند آیا، میرے لیے یہی اہم ہے‘، پابندی کے مطالبے پر عائشہ عمر کا ردعمل