نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلیفون
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پیر کو ٹیلیفون کیا۔
(جاری ہے)
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی تال میل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ہم اسرائیل کی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں، برطانیہ
برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایویٹ کوپر نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تاریخی فیصلے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا حق ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا بہتر مستقبل کے حصول کا راستہ ہے۔ نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق، کوپر نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے اور نیتن یاہو کی کابینہ جنگ کو مزید شدت دے رہی ہے اور امداد کے داخلے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم اسرائیل اور اس کے عوام کی سلامتی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ حماس فلسطین کی حکومت میں مستقبل میں کوئی کردار نہیں رکھتی۔