دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 18 ہزار 900 اور اخراج 82 ہزار کیوسک جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 700 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 38 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400، اخراج 10 ہزار کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 40 ہزار 600 کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد1لاکھ31 ہزار 100 اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 400 اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1461.
واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مقام پر پانی کی آمد واپڈا کے ترجمان پانی کا ذخیرہ ہزار ایکڑ فٹ میں پانی کی ہزار کیوسک اور اخراج کیوسک ہے
پڑھیں:
دریائے سندھ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ
فائل فوٹودریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہوگیا جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک پر آ گیا۔
اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی ہوگئی، پانی 56 ہزار کیوسک ہونے کے باعث نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دوسری جانب ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔