وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ دونوں فریقین نے گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ لیمی نے علاقائی امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
شفقت علی خان نے مزید بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔