کابل(نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے دوران خصوصی نمائندے برائے افغانستان محمد صادق پرامن مغربی سرحد کی یقین دہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ غیر اعلامیہ پیش رفت محمد صادق کی چینی ہم منصب کے ہمراہ کابل میں علاقائی روابط مضبوط بنانے اور سی پیک منصوبے کی افغانستان تک توسیع پر بات چیت کے دوران ہوئی۔

ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے پانچویں سہ فریقی اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران اسلام آباد کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

بعدازاں افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے محمد صادق اور چینی نمائندے کیساتھ وفود سمیت ملاقات کی،افغان وزیر داخلہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پرامن مغربی بارڈر کی یقینی دہائی کرائی، مضبوط علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشی و سیاسی روابط اور علاقائی مفاہمت کا حصول باہمی احترام اور تعمیری سوچ کے ذریعے ممکن ہے۔

اس موقع پر پاک چین نمائندوں نے کابل کیساتھ اچھی ہمسائیگی پر مبنی مضبوط روابط اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، سہ فریقی وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کے چھٹے دورکے کابل میں انعقاد پر اتفاق کیا، ذرائع کے مطابق محمد صادق چینی ہم منصب کے ہمراہ وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے بھی ملے ۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی کے دوران

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان