پاک بھارت کشیدگی ،امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی ،امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرش مرز سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ ’جنگ بندی کو برقرار رکھیں اور رابطے میں رہیں۔‘
روبیو نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور رابطوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ہفتہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ’رات بھر طویل امریکی ثالثی میں مذاکرات کے بعد پاکستان اور انڈیا مکمل اور فوری جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔‘
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے اچانک جنگ بندی کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت انڈیا میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
اتوار کی شب پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئرافسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پاکستان فوج کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے اپنے وعدے پر پاکستان کی افواج سختی سے عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’آپریشن ’بنیان مرصوص بھارت کی بزدلانہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا۔ یہ حملے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب کو شروع ہوئے جن کے نتیجے میں معصوم شہری، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے، شہید ہوئے۔ پاکستان نے انڈین جارحیت اور ہمارے شہریوں کے بہیمانہ قتل کے جواب میں انصاف اور انتقام کا وعدہ کیا تھا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے یہ وعدہ پورا کیا۔‘
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات جاری، مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ نبھایا، ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی فوجی افسران نے ڈھکے چھپے الفاظ میں رافیل کی تباہی کا اعتراف کرلیا بھارتی اپوزیشن کا نریندر مودی سے پہلگام واقعے، آپریشن سندور پر پارلیمان میں جواب دینے کا مطالبہ نئے پوپ لیو کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم، غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ چینی صدر شی جن پھنگ کی اپنی ماں سے محبت کی داستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ملک بھر میں 20 نئے سیاحتی مقامات کی منصوبہ بندی، وزیرِاعظم کی جامع حکمتِ عملی کی ہدایت
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا، مشیران، معاونین اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے میں بے پناہ استعداد رکھتا ہے، جسے بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل، خوبصورتی، برف پوش پہاڑوں، جنگلات، دریا، ریگستان اور ساحلی پٹی جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، جو عالمی سطح پر ہمارے ملک کو ممتاز مقام فراہم کرتے ہیں۔
وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے جلد از جلد قابل عمل اور فوری مکمل ہونے والے منصوبے ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی سڑکیں، ہوٹلز، ریزارٹس، تفریحی مراکز اور دیگر سہولیات کا قیام ناگزیر ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں داخلے کے لیے فیس مقرر، ’اگلے سال ویزا لگوا کر جانا پڑے گا‘
وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ سیاحتی ترقی کے تمام منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کو لازماً مدنظر رکھا جائے تاکہ پائیدار ترقی ممکن ہو۔ انہوں نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کو فعال کرنے کے لیے فوری بریفنگ بھی طلب کی۔
اجلاس کو وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 20 نئے سیاحتی مقامات آباد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ مذہبی اور میڈیکل ٹورازم کے فروغ کے لیے بھی جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ سیاحت کو معیشت (GDP) کا اہم جزو بنانے کے لیے اقدامات زیر غور ہیں۔ جلد ہی اسلام آباد میں نیشنل ٹورازم ایکسپو اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
اجلاس میں شرکا نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ حال ہی میں ملتان میں نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے مینگو فیسٹیول 2025 کا کامیاب انعقاد بھی سیاحت اور مقامی معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم تھا۔
وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ تمام اقدامات کو جلد، شفاف اور موثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ پاکستان کو دنیا کے بڑے سیاحتی ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
20 نئے سیاحتی مقامات وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس وزیراعظم محمد شہباز شریف