نریندر مودی سے عوام ناراض، سیاسی گراف تیزی سے گر گیا: اعزاز چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اعزاز چوہدری—فائل فوٹو
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ بھی نریندر مودی سے ناراض ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارتی ہر بار حقائق نہیں مانتے بلکہ انکار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگ بھی نریندر مودی سے ناراض ہیں، بھارتی وزیرِ اعظم کا سیاسی گراف تیزی سے گرا ہے۔
سابق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی عوام نریندر مودی کے خلاف بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر حملے کیے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آفر کو اس طرح مسترد کرنا آسان نہیں، بھارت کا مذاکرات کی میز پر آنا مشکل ہے لیکن اُسے آنا ہو گا۔
اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ شروع میں بھارت نخرے کرے گا لیکن اسے مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔
سابق سیکریٹری خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پانی کو روکنا اتنا آسان نہیں، ہمیں کشمیر اور پانی ایشوز پر بین الاقوامی برادری کو لانا ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعزاز چوہدری کہ بھارت نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سے ممکنہ ملاقات کا خوف؛ مودی ٹرمپ سے ملنے نہیں گئے( امریکی جریدہ)
17 جون کوبھارتی وزیر اعظم کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات نہ کرادیں،جریدے کا دعویٰ
ٹرمپ اورمودی کی45 منٹ کی ٹیلی فونک گفتگو امریکا اور بھارت کے تعلقات کے درمیان ٹرننگ پوائنٹ بنی،بلومبرگ
امریکی جریدے بلومبرگ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے ڈر سے امریکی صدر سے ملنے سے گریز کیا۔جریدے کے مطابق مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی کھانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا، مودی کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نہ کرادیں۔امریکی جریدے نے دعویٰ کیا کہ 17جون کو امریکی صدر اورمودی کی 45 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی، یہ گفتگو ہی امریکا اور بھارت کے تعلقات کے درمیان ٹرننگ پوائنٹ بنی۔اس تناؤ بھری گفتگو کے بعد ہی امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تلخی آنا شروع ہوئی اور تناؤ کی جھلک اس وقت بھی سامنے آئی جب ٹرمپ نے بھارتی معیشت کومردہ کہا۔بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کیا۔