امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات ملیں کہ بھارت کی صورتحال ٹھیک نہیں: اعزاز چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پر اب مزید دباؤ پڑا ہے، پہلے ہی بھارت پر جنگ ہارنے کا دباؤ ہے، اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا تو مزید دباؤ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہوگیا ہے، امریکا نے کچھ دن تک کہا کہ آپ لوگ خود معاملے کو دیکھ لیں، نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارت نے سیز فائر کا مطالبہ کیا۔
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات ملیں کہ بھارت کی صورتحال ٹھیک نہیں، دنیا نے دیکھ لیا بھارت کے سارے نعرے کھوکھلے رہے، بھارتی میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا رہا۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ پچھلے 25 سالوں میں بھارت میں جو دہشت گردی ہوئی اس میں وہاں کے مقامی لوگ ملوث تھے اور بھارت الزام پاکستان پر لگاتا رہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعزاز چوہدری کہ بھارت
پڑھیں:
حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
فاسٹ بولر حارث روف کے اس ردعمل پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولر حارث روف کو بھارتی تماشائیوں نے ہوٹ کیا۔
اس ہوٹ کے جواب میں حارث روف نے ہاتھ کے اشارے میں بھارتی رافیل جنگی جہاز گرائے جانے کی نقل اتاری۔
گراؤنڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوں نے بھی اس موقعے پر رافیل رافیل کے نعرے لگائے۔
Post Views: 1