لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرات اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا۔ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گر ا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جوانوں کو سلیوٹ جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان پرامن ہے کمزور یا بزدل نہیں۔ وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان کی قیادت مخلص ہے۔ قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی سے ایمپاور کریں گے۔ ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔ ’’مدرز ڈے شہداء کی عظیم ماؤں کے نام‘‘۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ماؤں کے عالمی دن پر شہداء کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے شہیدوں کی بہادرماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ خاموش جنگجو جن کے بیٹوں نے شہادت کو گلے لگایا تاکہ پاکستان فخر، خود مختار اور آزاد کھڑا ہو سکے۔ بہادر فوجیوں کی ماؤں کو سلام، جو ہر شب دعا گو ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بیٹے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ شہداء کی ماؤں کے احسانات کے مقروض ہیں، بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔ شہداء کی ماؤں کی محبت سب سے پاکیزہ، قربانی سب سے بڑی اور طاقت اس قوم کی روح ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ شہداء کی عظیم ماؤں کو محبت، احترام اور شکر کے ابدی جذبات کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہاکہ شہداء کی کی ماو ں ماو ں کو شریف نے

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ