برطانیہ کا پاک بھارت سیز فائر کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایک پر اپنی ٹویٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے پاکستان اور بھارت سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کو کم کرنا سب کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے دنیا بھر سے اس کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایک پر اپنی ٹویٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے پاکستان اور بھارت سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کو کم کرنا سب کے مفاد میں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور ہر بری، فضائی اور بحری محاذوں پر ایک دوسرے پر حملے بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ جنگ بندی 12 مئی تک ہوگی اور اس دن ڈائریکٹرز ملٹری آپریشنز کے درمیان پھر مذاکرات ہوں گے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے 12 مئی کو اس اہم مذاکرات میں جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک طول دینے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی قیادت نے مکمل اور فوری سیزفائر پر اتفاق کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے کا خیرمقدم کے درمیان
پڑھیں:
بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر اتفاق ،امریکی سیکریٹری مارکو روبیو کا اعلان
نیویارک:امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، نائب صدر وینس اور میں نے بھارتی اور پاکستانی اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے، جن میں وزیرِاعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور عاصم ملک شامل ہیں۔مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مختلف اہم معاملات پر مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ہم وزرائے اعظم مودی اور شریف کی دانائی، دور اندیشی، اور امن کے راستے کو چننے پر ان کی قیادت کو سراہتے ہیں۔