پاک فوج کی بڑی کامیابی، بھارت کا ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاک فوج نے بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے دوران پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں فوج نے بھارت کا ’’اڑی سپلائی ڈپو‘‘تباہ کردیا جو کہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی ہے، بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا بھارت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔