پاک بھارت کشیدگی: پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو 2 ارب روپے کا ایمرجنسی فنڈ جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب سے 2 ارب روپے کا انٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات اور فیول سمیت ضروری سامان میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ فنڈز محکمہ داخلہ نے جاری کیے اور محکمہ فنانس نے آن لائن کر دیے۔
یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ تباہ کر دی گئی
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فنڈز عوامی فلاح کے لیے ایمرجنسی انتظامات کے لیے دیے گئے ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو ہائی الرٹ پر ہیں اور افواج پاکستان بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
ترجمان نے گزارش کی ہے کہ عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف مستند ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر یقین کریں، غیر ضروری طور سفر سے گریز کریں اور گھروں میں رہیں۔ سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بنیان مرصوص ایمرجنسی فنڈ محکمہ داخلہ پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص ایمرجنسی فنڈ محکمہ داخلہ پنجاب محکمہ داخلہ پنجاب
پڑھیں:
پنجاب: سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ میں نئے انکشافات
—فائل فوٹوپنجاب کی سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ 25-2024ء میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو میں جمع کروا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 907 ایکڑ 4 کنال سرکاری اراضی پر سالوں سے قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ قابضین سے جگہ خالی کروانے میں ناکام ہے۔
3 ہزار 527 ایکڑ اراضی کے معاہدے 2009 سے 2012 میں ختم ہوئے تاہم اراضی واگزار نہ کروائی گئی، 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی میں جھنگ، خانیوال اور جہانگیر آباد کے علاقے شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لائیو اسٹاک محکمہ کو 1ارب 22 کروڑ 87 لاکھ 82 ہزار کرایہ بھی ادا نہ ہوا، محکمہ لائیو اسٹاک نے جگہ واگزار کروائی نہ ہی کرایہ وصول کیا۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی 1 ہزار 380 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 تیار ہونے تک محکمہ لائیو اسٹاک محکمہ آڈٹ کو جواب نہ دے سکا۔