پی پی ایس سی نے مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج جاری کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج جاری کردیئے،محکمہ صحت، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں بھرتی کی جانی ہے، محکمہ لیبر، ایس اینڈ جی اے ڈی کی آسامیاں بھی پُرکرنا ہیں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کی مختلف اسامیوں کےتحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں اینالٹیکل کیمسٹ کی 15 اسامیوں کیلئے 66 امیدواروں کامیاب ہوئے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن میں پرسنل اسسٹنٹ کی ایک آسامی کیلئےانگلش شارٹ ہینڈ ٹیسٹ کے بعد 2 امیدواروں کو ٹائپنگ و پروفیشنسی ٹیسٹ کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح محکمہ ہاوسنگ میں سول انجینئر کیلئے 15 امیدوار، پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ کیلئے 32 امیدوار،ایل ڈی اے میں سول انجینئر کیلئے 30 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل پروٹوکول، ایس اینڈ جی اے ڈی میں جونیئر اکاؤنٹنٹ کی ایک آسامی کیلئے 5 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کا تحریری حکم جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یلمازغنی نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کےبیان پرجرح مکمل ہوچکی ہے،آئندہ سماعت پربقیہ گواہوں کوجرح کیلئے پیش کیا جائے، فریقین 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجے عدالت میں لازمی پیش ہوں۔
شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب روپےہرجانے کا دعویٰ دائرکررکھا ہے،شہبازشریف نے اپنےدعویٰ میں موقف اختیارکیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نےجھوٹے الزامات عائد کیے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
درخواست گزار نےبانی پی ٹی آئی کو زبان بند رکھنے کیلئے رشوت آفر نہیں کی جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے،عدالت بانی پی ٹی آئی کو دس ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
مزید :