وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات،باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اپسکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، پروگرام کے تحت غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، سیکس آفنڈر مینجمنٹ، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں پر باہمی اشتراک سے کام کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ اپ سکیل پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے مابین سریس اور منظم جرائم کی روک تھام میں تعاون کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے اے این ایف نے 4.3 ٹن افیون پکڑی ہے جس کی مالیت 22 ملین پاؤنڈ بنتی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ اپسکیل پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور برطانیہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برطانوی وزیر خارجہ داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی، ایران نے مصالحتی کردار کی پیشکش کردی
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received Dr. Ali Larijani @alilarijani_ir, Secretary of Iran’s Supreme National Security Council, during his official visit to Pakistan today.
Both sides reaffirmed commitment to deepening bilateral… pic.twitter.com/W70HfuLrVr
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 25, 2025
ڈاکٹر لاریجانی نے بھی اس موقع پر تعلقات کی مزید ترقی اور دو طرفہ مفادات کے تحفظ میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے اپنے ایکس پوسٹ میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے اس دورے کو بے نظیر قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر پابندیوں کی بحالی سے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ ہے، پاکستان
اپنی ایک ایکس پوسٹ میں رضا امیری مقدم نے لکھا کہ یہ دورہ ایک تاریخی موڑ اور اہم لمحہ ثابت ہوگا، جس کے ذریعے دونوں برادر اقوام کے مضبوط اور آزمائے ہوئے تعلقات ایک نئے اسٹریٹیجک مرحلے میں داخل ہوں گے۔
ایرانی سفیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تیز رفتار تبدیلیوں اور اس خطے کے نظام میں جدید تحرک کے پیش نظر ایران اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹیجی کی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار ایران باہمی تعاون پاکستان دو طرفہ مفادات ڈاکٹر علی لاریجانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ