وزیرداخلہ سے برطانیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
وزیر داخلہ نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا ، کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، پروگرام کے تحت غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے،غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں پر باہمی اشتراک سے کام کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ اپ سکیل پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے مابین سریس اور منظم جرائم کی روک تھام میں تعاون کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے اے این ایف نے 4.
رحیم یارخان میں گرمی کا پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
برطانوی وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ اپسکیل پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سمیت دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک تھے ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ کو ٹیلیفون، تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی، جس کے بھارت میں ترکیہ کے خلاف بھی مہم چل رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ ٹیلیفون دوطرفہ تعلقات وی نیوز