نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماوں نے سلامتی کونسل سمیت کثیر الجہتی سطح پر دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار اور ڈیوڈ لیمی نے قریبی رابطے جاری رکھنے اور رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اعلی سطح اجلاسوں کے دوران ملاقات پر اتفاق کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الاونس سے محروم،جبکہ بورڈ... مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں شادی کے قانون کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، فیلڈ مارشل اسلام آباد: الیکٹرک بسوں کے کرائے میں بڑا اضافہ کردیا گیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیوڈ لیمی اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسرئیلی وزیراعظم سے ملاقات : اسرائیل بہترین اتحاد ی، امریکی وزیرخارجہ: یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار‘ حماس پر پھر حملوں کی دھمکی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لئے خطرہ نہیں رہے ہیں۔ غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں اور یہ بہتر مستقل اس وقت تک شروع نہیں ہو سکتا جب تک حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی تعریف کی اور انہیں سب سے بڑا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارکو روبیو کا دورہ ایک ’’واضح پیغام‘‘ تھا کہ امریکہ‘ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ مارکو روبیو نے اسرائیلی مؤقف دہرایا کہ مغربی ممالک کے تیزی سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عمل سے کوئی فائدہ نہ ہو گا البتہ حماس کے حوصلہ افزائی ہوئی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ حماس رہنمائوں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو امریکہ کا بہترین اتحادی قرار دے دیا اور دہشت گردی کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔