جنگ بندی خوش آئندہے؛ دیرپا امن کیلیے مل کر کام کریں گے؛ برطانوی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی دورۂ پاکستان کے بعد خوشگوار یادیں اور امن کے لیے شراکت داری کے عزم کا یقین لیے اپنے وطن لوٹ گئے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے وطن پہنچ کر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
جس میں انھوں نے پاک بھارت جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ پاکستان بھارت سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن کو دیرپا بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ انتہائی خوش آئند جنگ بندی کے بعد پاکستان کا دورہ کیا۔ ہمارے ان ممالک کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔
ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس امن کو پائیدار بنانے کے لیے تعاون پر زور دیا ہے۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ فریقین پر سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کیلئے زور دیں گے۔
انھوں نے اس بات کا بھی اقرار کیا تھا کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کر پاک بھارت جنگ بندی کوپائیداربنانے اور اعتماد سازی کے لیے کام کررہے ہیں۔
Important visit to Pakistan following the hugely welcome ceasefire with India.
Because of the deep links between our countries, the UK is determined to play our part with India, Pakistan and international partners to help counter terrorism and ensure this peace lasts. pic.twitter.com/vtDO5vnZ8q — David Lammy (@DavidLammy) May 17, 2025
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ملائیشیا کا دورہ دوطرفہ پائیدار اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے، پاک ملائیشیا تعلقات احترام، مشترکہ مفادات اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورے کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ پائیدار اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے، پاک ملائیشیا تعلقات احترام، مشترکہ مفادات اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں راہنما تجارت کے فروغ، باہمی تعاون کے نئے مواقع پر غور کریں گے، دونوں ممالک میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں جب کہ دوطرفہ معاہدوں سے موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔