وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی جس دوران جنوبی ایشیا میں حالیہ پیشرفت بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ لیمی کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا اور برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کے بلااشتعال اور جنگجوانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی خودمختاری،بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔
بھارت نے 38 روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینک دیا
اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ پاکستان کا ردعمل محدود،عین مطابق اور متناسب رہا،شہری ہلاکتوں سے بچنے کیلئے پوری احتیاط برتی گئی۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے صورتحال کو کم کرنے میں مدد کرنے میں برطانیہ کی تعمیری اور نتیجہ خیز مصروفیت کو سراہا۔ فریقین نے مزید کشیدگی روکنے اور علاقائی امن واستحکام برقرار رکھنے کیلئے پائیدار مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات پر بھی وسیع پیمانے پر بات چیت کی جبکہ تجارت،اقتصادی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری میں مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اسحاق ڈار نے ترجیحی شعبوں بشمول تعلیم، صحت اور موسمیاتی لچک میں برطانیہ کی گرانقدر حمایت کا اعتراف کیا ۔ ماحولیاتی کارروائی اور پائیدار ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔ فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں وفد کے ہمراہ شرکت کریں گےشنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 17اور18 نومبر کوماسکو میں ہوگا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوگی، ۔ سی ایچ جی میں بیلاروس، چین، قازقستان، قرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان حکومت، ایران کے نائب صدر اور پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ، منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت، ترکمانستان کے سربراہان حکومت اور بین الاقوامی / علاقائی تنظیموں کے سربراہان بشمول آزاد ریاستوں کی مشترکہ کمیونٹی (سی آئی ایس)، یوریشین اقتصادی اتحاد (ای اے ای یو)، اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او)، اور امریکہ کے جمہوری سوشلسٹ (ڈی ایس اے) بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اپنے خطاب میں، نائب وزیراعظم ایس سی او سی ایچ جی کو پاکستان کے نقطہ نظر کو اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر اظہار خیال کریں گےسی ایچ جی ایس سی او میں دوسرا اعلیٰ فیصلہ ساز ادارہ ہے۔