پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر فن مولا، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی حقیقی عمر سے متعلق نئے وی لاگ میں بات کی ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری بھی یوٹیوبر بن گئی ہیں۔ اپنے نت نئے وی لاگز میں انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ موضوعات پر دل کی باتیں کرتے تو کبھی دنیا گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنی 69ویں سالگرہ منائی، 15 مئی کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیلے اداکارہ کے مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نئے وی لاگ میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میں 69 سال کی ہو گئی ہوں، سب حیران ہیں کہ میں اس عمر میں اتنی صحت مند اور متحرک ہوں۔

اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ خواتین اپنی عمر چھپاتی ہیں، ایسا تو ماضی میں کیا جاتا تھا، مجھے بہت خوشی ہے کہ میں 69 سال کی ہو کر بھی اتنی متحرک زندگی گزار رہی ہوں۔

بشریٰ انصاری نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کیوں چھپاؤں اپنی عمر، میں نے 9 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور آج ایک سینئر اداکارہ ہوں، میرا ایک نام اور رتبہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کیوں جھوٹ بولوں عمر سے متعلق، مجھے کیا فائدہ حاصل ہو جائے گا؟ کیا عمر چھپا کر اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے کردار ادا کر سکتی ہوں؟

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ میری طرزِ زندگی اور عمر دیکھ کر سڑ جاتے ہیں، میری عمر کی اور صحت کی دعا کیا کریں بس۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ میں

پڑھیں:

درآمدی ڈیوٹی میں کمی، چھوٹی گاڑیاں خریدنے والوں کوکتنا فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد — حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے تحت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذالعمل ہو چکی ہے۔ نئی پالیسی کا مقصد مقامی آٹو مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دینا، قیمتوں میں کمی لانا اور صارفین کو متبادل آپشنز فراہم کرنا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق 1300 سی سی سے 1500 سی سی تک انجن کپیسٹی والی استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے صرف متوسط یا خوشحال طبقہ ہی فائدہ اٹھا سکے گا کیونکہ عام عوام کی ضرورت چھوٹی یعنی 660 سی سی سے 1000 سی سی گاڑیاں ہیں، جن پر کوئی بڑی رعایت نہیں دی گئی۔
گاڑیوں کے ڈیلرز اور آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق 15 سے 25 لاکھ روپے بجٹ رکھنے والے خریداروں کے لیے مارکیٹ میں اب بھی کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔ آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق، پہلی بار کمرشل امپورٹ کی اجازت دی جا رہی ہے اور اب پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد بھی ممکن ہو گی۔
دوسری طرف، مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ عام صارفین کے لیے مزید پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ چھوٹی گاڑیاں پہلے ہی ان کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔
کار ڈیلر حارث قاسم کا کہنا ہے کہ ’’درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی خوش آئند ہے، لیکن جب تک چھوٹی گاڑیوں پر ریلیف نہیں دیا جاتا، یہ پالیسی عام آدمی کے لیے صرف کاغذی فائدہ ہی ہے۔‘‘
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت واقعی آٹو سیکٹر میں اصلاحات لانا چاہتی ہے تو اسے چھوٹی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں واضح کمی، مقامی گاڑیوں کی قیمتوں میں استحکام اور پیداوار کے عمل کو سستا بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • درآمدی ڈیوٹی میں کمی، چھوٹی گاڑیاں خریدنے والوں کوکتنا فائدہ ہو گا؟
  • سسٹم اسموتھ ہے، ترامیم اپنے وقت پر آئینگی، عامر الیاس رانا
  • دین اور کربلا کا مجموعی شعور
  • بھارت کے سابق جرنیل کی اپنی مسلح افواج اور مودی سرکار کو اہم وارننگ
  • عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟
  • تارا محمود نے اپنے کیریئر کے سب سے انوکھے کردار سے پردہ اٹھادیا
  • میرب سے علیحدگی کے بعد عاصم پھر سے ہانیہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ افواہیں گرم
  • پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہو سکتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے چرچے
  • کیا ہانیہ عامر کی شادی ہو رہی ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی