مزاحمتی تنظیم حماس :جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
فلسطین : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
زرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پاجانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں آج کم از کم 80 فلسطینی باشندے شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کے حملے جاری رہے تو یہ ان درجنوں اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جو 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونےو الی جنگ کے بعد سے حماس کے پاس یرغمال ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مرحلے پر دشمن کی جانب سے کوئی بھی جارحیت اور بمباری ایک قیدی کی آزادی کو ساںحے میں بدل سکتی ہے۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل نے اس مقام پر بمباری کی جہاں جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں رہا کی جانے والی یرغمالی خواتین میں سے کچھ موجود تھیں۔
.
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جنگ بندی معاہدے کے
پڑھیں:
صرف ایک چمچ شہد کا استعمال کن بیماریوں سے بچاسکتا ہے؟جانیں
شہد ایک قدرتی مٹھاس رکھنے والی غذا ہے جو اپنے اندر بہت سی خوبیاں سمیٹے ہوئے ہے۔
شہد میں شکر، پروٹین، نامیاتی ایسڈز اور دیگر مرکبات کا ایسا پیچیدہ امتزاج ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔
شہد کا استعمال تقریباً ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے لیکن اگر شہد کو اعتدال سے استعمال کیا جائے تو یہ حیرت انگیز فوائد کا خزانہ ہے۔
دماغی صحت کیلئے ضروری
ماہرین شہد کو دماغ کی غذا قرار دیتے ہیں یعنی یہ دماغ کیلئے بہت ضروری ہے۔
روزانہ شہد کا ایک چمچ آپ کے دماغ کی نشوونما کیلئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی یادداشت کو بھی کمزور ہونے سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ آپ کے موڈ کو بھی بگڑنے نہیں دیتا۔
الرجی سے بچاؤ
موسم تبدیل ہوتے ہی تو بہت سے لوگوں کو مختلف اقسام کی الرجیز کی شکایت ہوجاتی ہے، گرمی کے موسم میں جلدکی الرجی، ٹھنڈے موسم میں حلق اور گلے سمیت دیگر الرجی عام ہیں ۔
اگر اپ ان سب سے بچنا چاہتے ہیں تو روزانہ شہد کا استعمال مفید ہے۔
دل کی صحت
شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول اور شریانوں کی سوزش کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، صبح ایک چائے کا چمچ شہد کھانے سے دل کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔
جگر سے زہریلے مادوں کو ختم کر تا ہے
اگر شہد کو گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ جگر صاف کرنے میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے شہد کا استعمال کھانا ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
ذیابیطس کو کنٹرول کرنا
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ شہد ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے مفید ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ خون میں شکر کی مقدار بھی گھٹ جاتی ہے۔