’سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کے مستقبل کی دشمن، ویزا اور نوکری کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
نوجوان سوشل میڈیا پر جو کچھ پوسٹ کرتے ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہوتا اور اس سے ان کو ویزا اور نوکری لیتے وقت بہت سخت مشکلات کاُسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس لیے امریکا میں بھی اب لوگ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط کرتے ہیں۔
اس حوالے سے سنیے امریکا کی ڈاوسن یونیورسٹی میں میڈیا کے پروفیسر ڈاکٹر عارف کی گفتگو۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پروفیسر ڈاکٹر عارف دشمن سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کا مستقبل نوکری وی نیوز ویزا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر عارف سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کا مستقبل نوکری وی نیوز ویزا سوشل میڈیا
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔