نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ علماء کرام اپنے خطابات میں عوام کو جوڑنے والے پیغامات کو عام کریں۔ مذہبی، لسانی اور سیاسی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ہمیں بحیثیت قوم ایک دوسرے کے نظریات، مسالک اور سوچ کا احترام کرتے ہوئے محبت، امن اور اتحاد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ سیدنا امام حسینؓ کی سیرت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وقتی فائدہ کیلئے اصول قربان نہیں کیے جاتے۔ آج بھی اگر ہم کربلا کے پیغام کو سمجھ لیں تو معاشرے سے ظلم، کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد کرم دین گڑھی شاہو لاہور میں سالانہ پیغام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا واقعہ کربلا ہمیں صبر، قربانی اور استقامت کا درس دیتا ہے۔ نوجوان نسل کو سیرت امام حسینؓ پڑھانی چاہیے۔ امام حسینؓ کی زندگی عدل، تقویٰ، علم، حلم، سخاوت، رحم دلی، اور بردباری سے بھری ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
5 اگست کو احتجاج میں شدت آئے گی، سزائیں دینے والوں کو سوچنا ہوگا: شیخ وقاص اکرم
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ہونے والے احتجاج میں شدت آسکتی ہے، اور سزائیں دینے والوں کو اس کے ممکنہ اثرات پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام کارکنوں کو اتحاد کا پیغام دیا ہے اور واضح ہدایت دی ہے کہ پارٹی میں کوئی بھی تقسیم لانے کی کوشش کرے گا، اسے خود نکال دیا جائے گا شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان سب کچھ خود دیکھ رہے ہیں اور ان کا ہر حکم کارکنوں کے لیے قابلِ احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی شخص کو برداشت نہیں کریں گے جو تحریک کو نقصان پہنچائے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ظلم کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں نہ کتابیں دی جا رہی ہیں نہ ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، لیکن وہ ظلم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں انہوں نے زور دیا کہ تحریک کا مومینٹم برقرار ہے، اور نومئی کیسز میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو بری کیا جانا چاہیے تھا۔ سزاؤں کے نتیجے میں احتجاج میں شدت آئے گی، اور ہم آج سے ریلیوں اور جلسوں کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان کے بیٹے پانچ اگست کو آ کر تحریک کی قیادت کریں گے، ان کے پاکستان آنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی، جب تاریخ دی جائے گی تب آگاہ کیا جائے گا۔