data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، تاہم اس تیزی سے بڑھتی ہوئی پیداوار نے سسٹم کے استحکام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایا کہ ملک میں سولر انرجی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار ایک نئے انقلاب کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے حاصل ہونے والی بجلی کا حجم اب 6 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جب کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت بھی 12 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جس کا تخمینہ جدید سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے لگایا گیا ہے۔

سیکرٹری پاور نے خبردار کیا کہ نیٹ میٹرنگ کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے قومی گرڈ کے استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرڈ سسٹم سے پیدا ہونے والی بجلی اور نیٹ میٹرنگ سے حاصل شدہ توانائی کا براہ راست موازنہ ممکن نہیں کیونکہ گرڈ کی بجلی میں 14 روپے کیپسٹی چارجز اور 9 روپے ٹیکسز شامل ہیں، جب کہ نیٹ میٹرنگ سے حاصل ہونے والی بجلی لاگت کے لحاظ سے کہیں زیادہ سستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو لوڈشیڈنگ سے مکمل طور پر نجات دلایا جائے اور توانائی کے تمام ذرائع کو متوازن انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ سسٹم پر اضافی دباؤ نہ پڑے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ کے ہزار میگاواٹ

پڑھیں:

بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔بابر اعظم نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 23 رنز اسکور کیے اور اس دوران انہوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم نے یہ کارنامہ اپنے 37ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ اب تک وہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ، بین اسٹوکس،زیک کرالی اور آسٹریلیا کے، اسٹیو اسمتھ، لبوشین، ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنےکا اعزاز انگلینڈ کے جو روٹ کے پاس ہے۔ جنہوں نے 69 میچز میں 6 ہزار 80 رنز اسکور کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری
  •  سیکرٹری پاور نے بجلی صارفین کو خوشخبری سنادی
  • نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور
  • ملائیشیا میں فلو پھیلنے سے 6 ہزار سے زائد طلبہ متاثر
  • لاہور میں بجلی چوری کے خلاف ایکشن، دو ہفتوں میں 331گرفتاریاں
  • سمندری کیبل کی مرمت، آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
  • سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
  • سمندری کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان
  • بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا