data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فیڈرل ریزرو نے صدر ٹرمپ کی ہدایت نظر انداز کرتے ہوئے شرح سود کو دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیڈرل ریزرو کے چیف کا کہنا ہے رواں سال دسمبر تک شرح سود 4.25 سے 0 فیصد پر برقرار رکھی جائے گی۔ فیڈرل ریزرو نے امریکا میں مہنگائی اورمعاشی اشاریے بھی جاری کردیے، جس کے مطابق امریکا میں مہنگائی کی شرح تقریبا 3فیصد پر رہی۔ صدرٹرمپ نے فیڈرل ریزرو چیف کو شرح سود میں کمی ہدایت کی تھی لیکن انہوں نے ٹرمپ کی بات دوبارہ نہیں مانی اور شرح سود کو برقرار رکھا۔ پریس کانفرنس میں جیروم پاؤل نے خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے لگائے گئے نئے ٹیکس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے اور معیشت کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔ مرکزی بینک کے نئے اندازے کے مطابق سال کے آخر تک مہنگائی 3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جو ابھی 2.

4 فیصد ہے،جب کہ بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے ٹیرف کے بارے میں مزید فیصلے جولائی میں متوقع ہیں، کیونکہ ان کے 90 دن کے عارضی وقفے کی مدت 9 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ فیڈ کے حکام نے کہا ہے کہ وہ سال کے آخر تک شرح سود میں کمی کر سکتے ہیں، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کب ہو گی تاہم ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ کمی ستمبر میں ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مرکزی بینک کا چیئرمین جیروم پاؤل ہمارے ملک کو سیکڑوں ارب ڈالر کا نقصان پہنچا رہا ہے۔ اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں امریکی صدر نے پوسٹ کیا کہ جیروم پاؤل حکومت کے سب سے نالائق افراد میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ نے 10 بار شرح سود کم کی ہے، جب کہ ہم نے ایک بار بھی نہیں کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ہمیں شرح سود میں 2.5 پوائنٹس کمی کرنی چاہیے تھی، تاکہ بائیڈن کے قلیل مدتی قرضوں پر اربوں ڈالر کی بچت ہو سکتی۔ ہمارے ہاں مہنگائی کم ہے یہ امریکا کے لیے ایک شرمندگی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مرکزی بینک کے چیئرمین پر تنقید اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی دھمکی کے نتیجے میں امریکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگا تھا، جس سے مرکزی بینک کی آزادی خطرے میں پڑ گئی تھی۔ جنوری میں صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شرح اسی سطح پر برقرار ہے۔ امریکا میں آخری بار شرح سود میں کمی دسمبر 2024 ء میں کی گئی تھی اور اس وقت بائیڈن کی حکومت نے شرح سود میں 0.25 فیصد پوائنٹس کی کمی کی تھی۔فیڈرل ریزرو نے 2022 ء کے آغاز میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے شرح سود میں تیزی سے اضافہ کیا تھا جو 1980 ء کے بعد سے تیز رفتار سے بڑھ رہی تھیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیڈرل ریزرو ٹرمپ کی سکتی ہے

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ