اورکزئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن، دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ضلع اورکزئی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی پشت پناہی سے سرگرم 19 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ آپریشن میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت اور 9 دیگر جوانوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور 19 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (عمر 39 سال، راولپنڈی) اور میجر طیب راحت (عمر 33 سال، راولپنڈی) نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
ان کے ساتھ نائب صوبیدار اعظم گل (خیبر)، نائیک عادل حسین (کرم)، نائیک گل امیر (ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (مردان)، لانس نائیک طالش فراز (مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (کرم)، سپاہی طفیل خان (ملاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (صوابی) اور سپاہی محمد زاہد (ٹانک) بھی شہید ہوئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا قوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنے خون سے وطن کی حفاظت کا عہد نبھایا۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو نشانِ عبرت بنایا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں قوم کے حوصلے کو مزید بلند کر رہی ہیں اور دشمن کو یہ واضح پیغام دے رہی ہیں کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔