سمر ڈیووس فورم 2025 تھیان جن میں منعقد ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سمر ڈیووس فورم 2025 تھیان جن میں منعقد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :عالمی اقتصادی فورم کے نئے چیمپئنز کا سولہواں سالانہ اجلاس چوبیس سے چھبیس جون تک چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوگا۔ یہ سرگرمی جسے عام طور پر سمر ڈیووس فورم کہا جاتا ہے،رواں سال “نئے دور میں کاروبار کی روح” کی تھیم پر منعقد ہو گی ۔ اس وقت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس سال کے سمر ڈیووس فورم میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1,700 سے زیادہ مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ اس ایونٹ کی توجہ عالمی چیلنجز کے گرد اسٹریٹیجک مذاکرات کو فروغ دینے پر مرکوز رہے گی۔
اس دوران قریب 200 ذیلی فورمز منعقد ہوں گے ۔اس سال کا فورم پانچ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں عالمی معیشت کی تفہیم، چین کی صورتحال، صنعتی اثرات، لوگوں اور سیارے میں سرمایہ کاری، اور نیو انرجی اور میٹریلز ، شامل ہیں۔کاروباری، سیاسی، سماجی تنظیموں، بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اور تعلیمی حلقوں کے نمائندے ایک جگہ جمع ہوں گے، تاکہ عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لیے اجتماعی بصیرت فراہم کی جا سکے۔اس وقت ایونٹ سائٹ کی تیاری، مہمانوں کی میزبانی، رضاکارانہ خدمات اور دیگر تمام کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں، اس سال سمر ڈیووس فورم خاص طور پر کم کاربن ماحولیاتی تصور پر زور دے رہا ہے، تقریب کی سائٹ پر سبز بجلی کی 100 فیصد فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان 8 وزارتوں میں کٹوتی پر اتفاق سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران چائنا میڈیا گروپ کی شاندار نمائش مستقبل چین میں ہے” غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اتفاق رائے بن گیا ، چینی میڈیا تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب اور نان فائلر کے کیش نکلوانے کی حد میں تبدیلی منظور سنگاپورچین کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے، وزیر اعظم سنگاپور تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے، چینی نائب وزیر اعظم چائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کیوں ضروری ہے؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔