Jasarat News:
2025-07-30@13:29:08 GMT

ایران اسرائیل جنگـ : تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑااضافہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک (آن لائن) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، برینٹ آئل کی قیمت میں 7.

4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 74.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 73.15 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس کے اثرات ترقی پذیر اور ترقی یافتہ دونوں معیشتوں پر پڑسکتے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمت

پڑھیں:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حوالہ ہنڈی اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشن اور ڈالر کی قدر میں ممکنہ نمایاں کمی کے خدشات پر ایکسپورٹرز کی اپنی برآمدی ترسیلات بھجوائے جانے سے منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

مرکزی بینک کی انٹربینک سے خریداری سرگرمیاں محدود ہونے کے نتیجے میں بھی کاروبار کے آغاز سے اختتام تک ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 46 پیسے کی کمی سے 282روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

 زرمبالہ کی مارکیٹ میں سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 283روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلبگار گھٹنے سے ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے 286روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کیلئے خوشخبری! یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
  • خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
  • عوام پر مہنگائی کے بم گرنے کا سلسلہ جاری
  • مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آگئی
  • گیس کی فی یونٹ قیمت میں 590 روپے کا ہوشربا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی
  • سولر پینلز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں کمی: کیا قیمتیں بھی نیچے آئیں گی؟