بھارتی ریاست کیرالہ میں بحری جہاز سے تیل اور خطرناک مواد کے رساﺅ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 ) بھارتی ریاست کیرالہ میں حکام نے تیل اور خطرناک مواد لے جانے والے بحری جہاز کے ساحل کے قریب ڈوبنے اور اس کے کارگو سے رساﺅکے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے یہ رساﺅ لائبیریا کے جہاز سے ہو رہا ہے جو گزشتہ روز کیرالہ کے ساحلی شہر کوچی کے قریب ڈوبا گیاتھا یہ کارگو جہاز وزنجم بندرگاہ سے کوچی کی طرف جا رہا تھا.
(جاری ہے)
حکام کو خدشہ ہے کہ جہاز اور اس کے کارگو سے تیل، ایندھن اور دیگر نقصان دہ مواد کا اخراج وہاں کے رہائشیوں اور سمندری حیات کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ریاست کے وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کیرالہ کے ساحل کے ساتھ ساتھ تیل بہہ کر کہیں بھی پہنچ سکتا ہے اس ہی لیے پوری ساحلی پٹی کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے.
حکام نے سمندر کے قریب رہنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والے کسی بھی کنٹینر یا تیل کو ہاتھ نہ لگائیں جبکہ ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈوبنے والے جہاز کے بہت قریب جانے سے گریز کریں انڈین کوسٹ گارڈ نے آلودگی پر قابو پانے کے آلات سے لیس ایک جہاز کو اس مقام پر تعینات کر دیا ہے اس کے علاوہ کوسٹ گارڈز نے علاقے کا سروے کرنے کے لیے اپنا ایک طیارہ بھی بھیجا ہے جس میں تیل کے اخراج کا پتہ لگانے کا نظام موجود ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گیا ہے
پڑھیں:
1965 جنگ کا 18واں روز؛ پاک فوج نے دشمن کو کتنا نقصان پہنچایا؟
جنگ کے اٹھارہویں روز تک بھارت پاکستان کی جارحیت کا بھاری نقصان کی صورت میں سامنا کر چکا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق دشمن کے اب تک 453 ٹینک اور 106جنگی طیارے تباہ جبکہ 18 ٹینک پاکستان کے قبضے میں آ چکے تھے۔
سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی افواج پر اپنا دباؤ جاری رکھتے ہوئے دشمن کے مزید علاقوں پر قبضہ کیا اور بھارت کو بھاری مالی نقصان سے دوچار کیا۔
پاک فوج کے ہاتھوں واہگہ باڈر اور اٹاری سیکٹر میں بھارت کے 7ٹینک تباہ ہوئے جبکہ 10 بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لیے گئے۔ پاکستانی توپ خانوں نے بھارتی افواج پر مسلسل گولہ باری جاری رکھتے ہوئے کھیم کرن میں دشمن کے 4 حملوں کو ناکام بنا دیا۔
فازیلکا، راجھستان اور اکھنور کے مقامات پر پاکستانی فوج نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ پاک فوج نے راجوڑی سیکٹر میں بھارتی بٹالین پر حملہ آور ہوتے ہوئے 3 بھارتی سپاہیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فضائیہ نے کمال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے اڈہ انبالہ کو نشانہ بنایا اور انبالہ میں 4 کینبرا بمبار طیاروں اور تنصیبات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔