خطرناک سامان سے لدا لائبیریا کا پرچم بردار بحری جہاز بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے کیرالہ کے قریب سمندر میں ڈوب گیا، بھارتی بحریہ نے اتوار کو بتایا کہ اس واقعے میں تمام 24 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ ’ایم ایس سی ایلسا 3‘ نامی 184 میٹر طویل مال بردار جہاز جو بھارتی بندرگاہ وژنجم سے کوچین کی جانب جا رہا تھا، نے ہفتے کے روز حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہنگامی مدد کا پیغام جاری کیا۔

بحریہ کے طیاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا رخ کیا اور دو لائف رافٹس کو دیکھا، جب کہ کنٹینر شپ خطرناک زاویے پر جھکا ہوا تھا، جو کوچین سے تقریباً 38 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں موجود تھا۔

بھارتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ جہاز پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے، جنہیں بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور بحریہ کے گشت کرنے والے جہاز نے ریسکیو کیا، عملے کے افراد کا تعلق جارجیا، روس، یوکرین اور فلپائن سے تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ جہاز 640 کنٹینرز سمیت ڈوبا، جن میں سے 13 کنٹینرز میں خطرناک سامان موجود تھا اور 12 کنٹینر کیلشیم کاربائیڈ سے لدے تھے۔

وزارتِ دفاع نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کنٹینرز میں کون سا مواد موجود تھا جنہیں خطرناک قرار دیا گیا ہے، تاہم کیلشیم کاربائیڈ کو کیمیائی صنعت میں استعمال کیا جاتا ہے جس میں کھاد کی تیاری اور فولاد سازی شامل ہیں۔

بحریہ نے کہا کہ کیرالہ کے ساحل کے ساتھ حساس سمندری ماحولیاتی نظام کو مدِنظر رکھتے ہوئے، کوسٹ گارڈ نے آلودگی سے نمٹنے کی تیاری کا مکمل عمل فعال کر دیا ہے۔

جہاز میں تقریباً 370 ٹن ایندھن اور تیل بھی موجود تھا تاہم کوسٹ گارڈ نے ڈٹیکشن سسٹمز تعینات کر دیے ہیں اور کہا ہے کہ ابھی تک تیل کے کسی رساؤ (آئل اسپِل) کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: موجود تھا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کے پیشگی حفاظتی اقدامات، دریا میں ڈوبتے شخص کو بچالیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا۔

اٹک کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا۔

متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلیے خطرناک ہے، بلاول بھٹو
  • بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ ہمارے اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، بلاول
  • بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے، بلاول
  • بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ ہمارے اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے:بلاول
  • بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا  خطرناک ہے، کسی قیمت پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیرعظم
  • بھارت دہشتگردی میں ملوث اور دہشتگرد افغانستان کے اندر موجود ہیں، پاکستان
  • بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیرعظم
  • چین کا ملکی طور پر تیار کردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ’شین ڈونگ‘ ہانگ کانگ پہنچ گیا، عوام کے لیے کھولنے کا اعلان
  • اٹک: سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا گیا، وزیراعلیٰ کی ریسکیو عملے کو شاباش
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے پیشگی حفاظتی اقدامات، دریا میں ڈوبتے شخص کو بچالیا گیا