بھارت کے جنوبی ساحل پر خطرناک سامان سے لدا کنٹینر بردار جہاز ڈوب گیا، عملے کو بچالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)خطرناک سامان سے لدا لائبیریا کا پرچم بردار بحری جہاز بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے کیرالہ کے قریب سمندر میں ڈوب گیا، بھارتی بحریہ نے اتوار کو بتایا کہ اس واقعے میں تمام 24 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں اداے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی ایلسا 3 نامی 184 میٹر طویل مال بردار جہاز جو بھارتی بندرگاہ وژنجم سے کوچین کی جانب جا رہا تھا، ہفتے کے روز حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہنگامی مدد کا پیغام جاری کیا۔
بحریہ کے طیاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا رخ کیا اور دو لائف رافٹس کو دیکھا، جب کہ کنٹینر شپ خطرناک زاویے پر جھکا ہوا تھا، جو کوچین سے تقریباً 38 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں موجود تھا۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ جہاز پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے، جنہیں بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور بحریہ کے گشت کرنے والے جہاز نے ریسکیو کیا، عملے کے افراد کا تعلق جارجیا، روس، یوکرین اور فلپائن سے تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ جہاز 640 کنٹینرز سمیت ڈوبا، جن میں سے 13 کنٹینرز میں خطرناک سامان موجود تھا اور 12 کنٹینر کیلشیم کاربائیڈ سے لدے تھے۔
وزارتِ دفاع نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کنٹینرز میں کون سا مواد موجود تھا جنہیں خطرناک قرار دیا گیا ہے، تاہم کیلشیم کاربائیڈ کو کیمیائی صنعت میں استعمال کیا جاتا ہے، جس میں کھاد کی تیاری اور فولاد سازی شامل ہیں۔
بحریہ نے کہا کہ کیرالہ کے ساحل کے ساتھ حساس سمندری ماحولیاتی نظام کو مدِنظر رکھتے ہوئے، کوسٹ گارڈ نے آلودگی سے نمٹنے کی تیاری کا مکمل عمل فعال کر دیا ہے۔
جہاز میں تقریباً 370 ٹن ایندھن اور تیل بھی موجود تھا، تاہم کوسٹ گارڈ نے ڈٹیکشن سسٹمز تعینات کر دیے ہیں اور کہا ہے کہ ابھی تک تیل کے کسی رساؤ (آئل اسپِل) کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کیخلاف بھارتی ہندو مودی سرکار پر پھٹ پڑے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موجود تھا
پڑھیں:
پاکستان کے ہاتھوں رافیل جہازوں کی تباہی، فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے جن میں 3 رافیل جہاز بھی شامل تھے۔ رافیل لڑاکا جہازوں کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز معمول کی بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہاکہ واقعےکی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
انہوں نے کہاکہ فرانس رافیل کی کارکردگی کے حوالے صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے، تاکہ براہِ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔
ترجمان نے کہاکہ اگر یہ بات درست ثابت ہوگئی کہ پاکستان نے رافیل جنگی جہاز کو مار گرایا ہے تو یہ پہلا واقعہ ہوگا۔
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز گرائے گئے تھے۔
بعد ازاں بھارت نے ایک بار پھر 9 مئی کی رات کو پاکستان پر میزائل داغے، جس کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی کی صبح جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر کارروائی کرتے ہوئے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
پاکستان نے اس روز کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے ایک اور جنگی جہاز کو مار گرایا تھا۔
بعد ازاں پریس بریفنگ میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ ہمیں کوئی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف
پاکستان کی جانب سے بھارت کے جنگی جہاز رافیل کو مار گرائے جانے کے بعد یہ جہاز بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے تھے، جبکہ جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان ایئر فورس پاکستان بھارت جنگ رافیل جنگی جہاز فرانسیسی فوج وی نیوز