بھارت کی پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی سازش
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر بے بنیاد پروپیگنڈے اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں دوبارہ شامل کروانے کی کوششیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔بھارت نے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے 20؍ارب ڈالر کے منصوبے کی بھی مخالفت کی ہے اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی امداد پر اعتراض کر کے اپنی خوفزدگی ظاہر کی ہے ۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت خطے میں بالادستی قائم رکھنے اور پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے بین الاقوامی سازشوں میں مصروف ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متنازع بیان "میری نسوں میں خون نہیں، سندور بہتا ہے ” نے بھارتی عوام میں شدید غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور عوام نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف انتخابی فائدے کے لیے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں جبکہ پہلگام واقعے کے متاثرین کی داد رسی تک نہیں کی گئی۔پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت ایک بار پھر دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں، جن میں بلوچستان میں دہشت گردی، شرم الشیخ مذاکرات میں بھارتی مداخلت، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اعترافات، وکی لیکس کے انکشافات اور حالیہ خفیہ ایجنٹوں کے اعتراف شامل ہیں۔دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے والی بھارتی کارروائیاں نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کے لیے بھی خطرہ ہیں۔بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنے نے پاکستان کے خلاف حالیہ بھارتی حملے کو "غلط اقدام”قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت کر کے کچھ حاصل نہیں کیا بلکہ اپنی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور اب بھارتی پالیسی ساز اپنی ناکامی تسلیم کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے نہیں جائے گی، حکومتی ذرائع
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے، بھارتی انتہا پسند تنظیمیں پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں، ہاکی ٹیم کو بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جا سکتا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے، افسوس بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازع بنایا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا ہے، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔
خود بھارتی میڈیا نے خبریں دیں کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دے دی، دو دن گزرے اور بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ مودی کی پارٹی بی جے پی کی گود میں پلنے والی آر ایس ایس سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان ہاکی ٹیم کی تصاویر لگا کر پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے بھارت کے شہر راج گر میں ہوگا، ایسی صورتحال میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت جانا چاہیے؟ ٹیم بھیج کر پاکستانی کھلاڑیوں کی جانیں خطرے میں ڈالنی چاہئیں؟
مزیدپڑھیں:لاہور تا رائیونڈ صرف 16 کلومیٹر کی موٹروے تعمیر کی جائے گی، قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف