امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے محکمہ توانائی کو زیر زمین ذخائر سے خام تیل نکالنے کے لیے فوری طور پر کھدائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں صدرٹرمپ نے ہدایت کی کہ ابھی فوراً کھدائی شروع کرو ،سب لوگ، تیل کی قیمتیں کم رکھو۔
امریکی صدرنے کانگریس مین تھامس میسی کو عہدے سے ہٹانے کاحکم بھی دیا، انہوں نے کہا کہ تھامس کو فوری عہدے سے فارغ کرو،تھامس نے ایران سے متعلق نرمی برتی۔
ایران میں امریکا مردہ آباد کے نعرے لگائے جاتے ہیں،تھامس میسی نےہمیشہ ہر بل کے خلاف ووٹ دیا،میں دیکھ رہا ہوں، تم دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہو، ایسا مت کرو۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں کاروبار کے پہلے دن خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کے 75 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل میں سودے ہوئے جبکہ برینٹ کروڈ 78 ڈالر 78 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔
عالمی گیس قیمت 3 ڈالر 90 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوگی۔آبنائے ہرمز بند کرنے کی صورت میں تیل قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تیل کی
پڑھیں:
بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین شادی کیلئے کوٹ ادو پہنچ گئیں
فائل فوٹوکوٹ ادو کے علاقے سنانواں کے 2 نوجوانوں سے شادی کے لیے بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین پاکستان پہنچ گئیں۔
دونوں خواتین نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوانوں سے نکاح کیا، خواتین قانونی نکاح کروانے کی غرض سے اپنے کاغذات مکمل کرنے کے لیے واپس اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئیں۔
بلغاریہ کی خاتون اسٹیفانُوا نے عدنان گورمانی سے شادی کی۔ ان کا نیا نام مریم رکھا گیا۔
جاپانی خاتون ایشی موتو آکی نے شعیب گشکوری سے شادی کی اور ان کا نیا نام دعا فاطمہ رکھا گیا۔
دونوں غیر ملکی خواتین نےمدرسہ جامعہ انوارالاسلام کوٹ ادو میں اسلام قبول کیا اور اسی مدرسے میں ہی ان دونوں کا شرعی نکاح بھی کیا گیا۔
دونوں جوڑوں کے وکیل کے مطابق مطلوبہ کاغذات مکمل ہونے کے بعد دونوں جوڑوں کا قانونی نکاح رجسٹر کروایا جائے گا۔