Daily Mumtaz:
2025-08-08@10:22:50 GMT

سمر ڈیووس فورم 2025 تھیان جن میں منعقد ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

سمر ڈیووس فورم 2025 تھیان جن میں منعقد ہوگا

 

بیجنگ :عالمی اقتصادی فورم کے نئے چیمپئنز کا سولہواں سالانہ اجلاس چوبیس سے چھبیس جون تک چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوگا۔ یہ سرگرمی جسے عام طور پر سمر ڈیووس فورم کہا جاتا ہے،رواں سال “نئے دور میں کاروبار کی روح” کی تھیم پر منعقد ہو گی ۔ اس وقت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس سال کے سمر ڈیووس فورم میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1,700 سے زیادہ مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ اس ایونٹ کی توجہ عالمی چیلنجز کے گرد اسٹریٹیجک مذاکرات کو فروغ دینے پر مرکوز رہے گی۔ اس دوران قریب 200 ذیلی فورمز منعقد ہوں گے ۔اس سال کا فورم پانچ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں عالمی معیشت کی تفہیم، چین کی صورتحال، صنعتی اثرات، لوگوں اور سیارے میں سرمایہ کاری، اور نیو انرجی اور میٹریلز ، شامل ہیں۔کاروباری، سیاسی، سماجی تنظیموں، بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اور تعلیمی حلقوں کے نمائندے ایک جگہ جمع ہوں گے، تاکہ عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لیے اجتماعی بصیرت فراہم کی جا سکے۔اس وقت ایونٹ سائٹ کی تیاری، مہمانوں کی میزبانی، رضاکارانہ خدمات اور دیگر تمام کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، اس سال سمر ڈیووس فورم خاص طور پر کم کاربن ماحولیاتی تصور پر زور دے رہا ہے، تقریب کی سائٹ پر سبز بجلی کی 100 فیصد فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21، 22 اور 23 کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا اور اس موقع پر بڑی تحریک کا آغاز ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے، اب جماعت ملک کے لیے ایک بہترین اچھی آپشن بن کر سامنے آئے گی تاکہ گلے سڑے نظام سے جان چھڑوائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک سے مایوس ہیں کیونکہ نوکریاں نہیں کوئی مستقبل نہیں، ملک میں غریب کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیے ہیں اور ہم تعلیمی طور پر طبقاتی نظام میں تقسیم ہو چکے ہیں، اگر نوجوانوں نے تعلیم بھی حاصل کر لی تو انہیں روزگار ہی نہیں ملتا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں مخصوص طبقہ ہم سے جمہوری آزادی چھینتا اور معیشت کو برباد کرتا ہے، پاکستان میں مزدوروں کو کوئی حقوق حاصل نہیں وار 10 فیصد بھی رجسٹرڈ مزدور نہیں، ملکی آئین میں مزدور کے حقوق تو ہیں لیکن دیے نہیں جاتے اور ان کی تو کوئی آواز ہی نہیں کوئی پارٹی تو مزدور کی ترجمانی نہیں کرتی، صحت و تعلیم کے حقوق ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ قوم کو بھکاری بنانے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا پروگرام ہے، کسانوں کو کوئی حقوق حاصل نہیں ہیں ان کی کم سے کم تنخواہ پر تو بات کرتے ہیں لیکن تنخواہ ہی نہیں ملتی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ٹھیکیداری نظام کے تحت خواتین سے کام لیا جاتا ہے انہیں تو ملازمت کے حقوق بھی حاصل نہیں۔ موجودہ حکومت اگر اچھا کام کرے گی تو مدت پوری کرلے گی وگرنہ جماعت سے زیادہ حکومتیں گرانے کا تجربہ کس کو ہے؟

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان
  • 12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز، 116 ممالک کے ایتھلیٹس شریک
  • افغانستان کا11سالہ آئن اسٹائن عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا
  • بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • ایم ڈی کیٹ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ٹیسٹ لینے والی جامعات اور فیسوں کی تفصیل جاری
  • ٰاے پی این ایس-پی اے اے مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقدٰ
  • پاکستانی افرادی قوت کو عالمی مارکیٹ کے قابل بنانا ہوگا، اسحاق ڈار
  • پاک چین بزنس فورم، برقی گاڑیوں اور گرین ٹیکنالوجی پر تعاون پر توجہ
  • گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا، تقریب کینیڈا میں منعقد ہوئی
  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ون ڈے میں کس کا پلڑا بھاری ہے؟