Jasarat News:
2025-11-03@06:10:15 GMT

تیل و گیس کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پنجاب کے راجیان-05 کنویں میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کی کامیاب تنصیب کے بعد تیل و گیس کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کر لیا ہے۔یہ پیش رفت پیر کے روز کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ نوٹس میں شیئر کی گئی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل نے راجیان-05 پر ای ایس پی کی تنصیب کامیابی سے مکمل کرلی ہے جس کے نتیجے میں پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔کمپنی کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب کے بعد پیداوار روزانہ 3,100 بیرل تیل اور 1 ملین معیاری مکعب فٹ روزانہ گیس تک پہنچ گئی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس تنصیب سے قبل کنویں سے یومیہ 820 بیرل تیل اور 0.

5 ملین معیاری مکعب فٹ گیس حاصل ہورہی تھی۔راجیان آئل فیلڈ جو پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع ہے اور گجر خان ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت آتی ہے مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے اور اسی کے زیرِ انتظام ہے۔اگست 1994 میں دریافت ہونے والی یہ فیلڈ کمپنی کے پورٹ فولیو کا ایک اہم حصہ بنی ہوئی ہے۔‘‘راجیان میں دو کنویں پہلے ہی ای ایس پیز کے ساتھ مکمل کیے جاچکے ہیں اور راجیان-05 پر حالیہ کامیابی او جی ڈی سی ایل کی اْن کوششوں کو مزید تقویت دیتی ہے جو موجودہ فیلڈز کی قدر میں اضافے کے لیے ڈیٹا پر مبنی دوبارہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل

پڑھیں:

اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-14
اسلام آباد ،راولپنڈی (صباح نیوز) ڈینگی کا پھیلا ئوجاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 67 مریض زیرعلاج ہیں۔دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361 ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  
  • اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
  • پیکسار کمپنی کے ورکر کی غیرقانونی برطرفی قبول نہیں‘خالد خان
  • جاپان: بے روزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ سے 1000 سے زائد کھانے مفت حاصل کرلیے
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • ماتلی ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ، کوئی اقدامات نہیں کیے گئے
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی