Daily Ausaf:
2025-11-03@20:12:38 GMT

’پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی پٹرولیم مصنوعات ہیں‘

اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی پٹرولیم مصنوعات ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی ضرورت کے لیے پٹرولیم مصنوعات ہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں تیل کا ذخیرہ 1.

2 ارب بیرل ہے۔ تیل پیدا کرنے والے سارے علاقے جنگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ دنیا میں کچھ ہوتا ہے تو تیل کا عالمی ذخیرہ بھی 12 دن سے زیادہ کا نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیل کی قیمت اوپر اور روپیہ نیچے جا رہا ہے، لیکن ہماری حکومت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی۔ امریکا میں بزنس کیمونٹی ہے، وہ ترقی پزیر ممالک کو آنے نہیں دینگے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہا ہے کہ فنانس کے حوالے سے تھوڑا بہت ہم بھی جانتے ہیں۔ بجٹ میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ بجٹ نافذ العمل ہونے کے بعد پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد خام تیل کی قیمت عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں اور 10 فیصد تک اضافہ کے بعد قیمت 75 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ پاکستانیوں کو بھی بھگتنا پڑا اور حکومت نے رواں ماہ 15 جون کو اگلے پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایران اسرائیل جنگ کے بعد پاکستان میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے اور گھریلو سلنڈر 6000 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:طلبا کے لیے اہم خبر ! کالج میں داخلے کے لیے نئی شرط عائد

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے بعد کے لیے

پڑھیں:

مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات   بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں، امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے تاہم موجودہ کاروباری حجم میں کئی گنا اضافے کی صلاحیت موجود ہے ،کم لاگت اور بہتر کوالٹی پاکستانی مصنوعات کو  خطے کے دیگر ممالک کی مصنوعات  کے مقابلے میں مسابقتی برتری فراہم کرتی ہے ،روایتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ غیر روایتی برآمدات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،بہتر کاروباری روابط اورمارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کاروباری حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ، بڑی منڈی کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے  موجودہ وسائل کو مکمل طور پر برے کار لانے اور اجتماعی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی سفیر نے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز کے وفد سے بات چیت کی ، وفد کی قیادت صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز سردار ثاقب نسیم اور برین ڈیزائنر محمد رئوف راجہ کر رہے تھے ،وفد میں مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیات شامل تھیں،پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ٹریڈ منسٹر محمد حنیف چنہ بھی  ملاقات میں موجود تھے۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز  کی جانب سے امریکی ریاست ورجینیا میں ایک روزہ بزنس کانفرنس و ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرایا جائے گا۔وفدنے  سفیر پاکستان کو ایکسپو میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعو ت دی، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ  ریاست ورجینیا میں  راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز و سمال انڈسٹریز  کی جانب سے منعقدہ ایکسپو کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان: سمندر کی گہرائیوں میں چھپا خزانہ
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • مالدیپ میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندیوں کا آغاز
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • بھارتی کمپنی کے مورنگا پاؤڈر سے تیار امریکی سپلیمنٹس مارکیٹ سے واپس
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا