ایرانی توانائی مراکز پر حملے تیل کی قیمتوں کو متاثر کریں گے، قطر
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
قطر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے توانائی کے مراکز پر اسرائیلی حملے عالمی تیل کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کریں گے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایرانی حصے پر حملہ ایک غیر سوچا سمجھا اقدام ہے جو توانائی کے تحفظ کو خطرے میں ڈالتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی مزید بحرانوں یا کشیدگی کو برداشت نہیں کر سکتی۔
انہوں نے خطے میں توانائی اور جوہری تنصیبات کو “لاپرواہی سے نشانہ بنانے” کے خلاف بھی خبردار کیا۔
ترجمان نے ان رپورٹس کی تردید کی کہ ایران نے قطر سے اسرائیلی فضائی حملے روکنے کے لیے ثالثی کی درخواست کی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تہران کے 1 کروڑ 60 لاکھ باشندے پانی کی قلت سے پریشان
ایران کے دارلحکومت تہران میں 1 کروڑ 60 لاکھ باشندوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔
پچھلے 5سال سے جاری قط،40 فیصد کم بارشیں ہونے، بڑھتی گرمی، آبادی میں تیزی سے اضافے اور زیرزمین پانی زیادہ مقدار میں نکالنے سے ایران، خصوصاً دارالحکومت تہران میں میٹھے پانی کی شدید قلت جنم لے چکی ہے جس کے میٹروپولٹین علاقے کی آبادی1 کروڑ 60 لاکھ ہے علاقے کو پانی فراہم کرنے والے ڈیم تقریباً سوکھ چکے ہیں۔
بلند وبالا عمارتوں میں مقیم لاکھوں تہرانیوں کو صاف پانی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور وہ ٹینکروں سے بھاری قیمت پر پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ایرانی حکومت ہفتے میں 1 اضافی چھٹی دینے کا پروگرام بنا رہی ہے تاکہ پانی کی کمی پر قابو پایا جا سکے۔
ماہرین نے خبردار کر دیا کہ اگر حالات یونہی رہے تو پانی ختم ہونے سے چند ماہ کے اندر اندر تہران غیرآباد شہر بن سکتا ہے جو ایرانی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔