UrduPoint:
2025-09-17@23:22:57 GMT

سب کو فوراﹰ تہران خالی کر دینا چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

سب کو فوراﹰ تہران خالی کر دینا چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) پیر کو اسرائیل کی جانب سے ایرانی دارالحکومت کو متعدد مقامات پر بھاری میزائل حملوں سے نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تہران کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر لکھا، ’’سب کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے۔

‘‘

تہران کی آبادی تقریباً ایک کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔

ایران، اسرائیل تنازعے میں مزید شدت، ہلاکتوں میں اضافہ

ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کو ان کے تجویز کردہ ’معاہدے‘ پر دستخط کر دینے چاہیے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر لکھا، ’’ایران کو اس ’معاہدے‘ پر دستخط کر دینے چاہیے تھے جس پر میں نے انہیں دستخط کرنے کو کہا تھا۔

(جاری ہے)

کتنی شرم کی بات ہے اور انسانی زندگی کا ضیاع۔ سیدھے الفاظ میں ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ میں بار بار یہ کہ چکا ہوں۔‘‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا، ’’سب سے پہلے امریکہ کا مطلب بہت سی عظیم چیزیں ہیں، بشمول یہ حقیقت کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتا۔ امریکہ کو پھر سے عظیم بنائیں!‘‘

مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ

جب جمعہ کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اس وقت واشنگٹن اور تہران میں ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت چل رہی تھی۔

حملے کے بعد ایران نے کہا کہ وہ اتوار کو ہونے والی میٹنگ کو آگے نہیں بڑھا سکتا جب کہ اس پر اسرائیل حملہ کر رہا ہے۔

اگرچہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی حملوں کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکہ اس میں ملوث نہیں تھا، تاہم ایران نے موقف اختیار کیا کہ امریکہ اس حملے کے ’نتائج کا ذمہ دار‘ ہے۔

ٹرمپ کی کینیڈا میں جی 7 سمٹ سے واپسی

ٹرمپ کینیڈا میں جی 7 سربراہی اجلاس سے جلد روانہ ہو رہے ہیں، ان کے پریس سیکرٹری نے کہا، ’’مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے صدر سربراہی اجلاس سے جلد واپس لوٹ رہے ہیں۔

‘‘

ٹرمپ نے بھی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے واضح وجوہات کی بنا پر جلد واپس جانا پڑے گا۔‘‘ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ٹرمپ نے واشنگٹن واپسی پر وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی میٹنگ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جی 7 سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ صدر ٹرمپ کا جلد جانا کیوں ضروری ہے۔

امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اضافی تعیناتی کی تصدیق کر دی

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مشرق وسطیٰ میں اضافی دفاعی صلاحیتوں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے پیر کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ان تعیناتیوں کا مقصد خطے میں ہماری دفاعی پوزیشن کو بڑھانا ہے۔‘‘

انہوں نے تاہم کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ یہ فوجی صلاحیتیں کیا ہو سکتی ہیں۔

چین کی اپنے شہریوں سے اسرائیل سے نکل جانے کی اپیل

اسرائیل میں چینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے وہاں سے نکل جانے کی اپیل کی ہے۔

اسرائیل میں چین کے سفارت خانے نے چینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد وطن واپس جائیں یا زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے ملک چھوڑ دیں۔

چینی سفارت خانے نے منگل کو ایک نوٹس میں متنبہ کیا کہ ’’اس وقت، اسرائیل ایران تنازعہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، جس میں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے اور شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے سکیورٹی کی صورتحال مزید سنگین ہو رہی ہے۔

‘‘

نوٹس میں چینی شہریوں کو زمینی کراسنگ کے ذریعے اردن کی طرف جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسرائیل نے اپنا مرکزی بین الاقوامی بین گوریون ہوائی اڈہ ’’اگلے اطلاع تک‘‘ بند کر دیا ہے۔

براڈکاسٹر الجزیرہ کے مطابق، اسرائیل اور اردن کے درمیان تین زمینی سرحدی گزرگاہیں کھلی ہیں۔

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈونلڈ ٹرمپ دیا ہے رہا ہے

پڑھیں:

قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔

قطر پر اسرائیلی حملہ: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پہلے سے آگاہ کیا یا نہیں؟ تضاد سامنے آ گیا

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے کہ آیا قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے سے متعلق واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی یا نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اسے سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں، بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ہو گا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا، امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تہران: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف سے مصافحہ کر رہے ہیں
  • قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں اب واضح لائحہ عمل دینا ہوگا، اسحاق ڈار
  • قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
  • اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی
  • اسپین کا اسرائیل اور روس کی عالمی کھیلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ
  • قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ