کویتی خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی، عالمی مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کویت سٹی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور اسی تناظر میں کویتی خام تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کویت پیٹرولیم کارپوریشن (KPC) کے مطابق بدھ کے روز فی بیرل قیمت میں 64 سینٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 68.
دوسری جانب عالمی مرکنٹائل مارکیٹ میں بھی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 37 سینٹس کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 67.11 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔ جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، اور یہ 34 سینٹس کے اضافے کے ساتھ 65.45 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ممکنہ طور پر عالمی طلب میں کمی، تجارتی غیر یقینی صورت حال، اور مارکیٹ کے دیگر جغرافیائی و معاشی عوامل کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو اس کا اثر نہ صرف خلیجی ممالک بلکہ عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خام تیل کی قیمت کی قیمت میں فی بیرل
پڑھیں:
پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امپورٹرز کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں ممکنہ کمی کی امید پر قبل از بجٹ روکی گئی شپمنٹس درآمد کیے جانے، بینکوں کی ایک روزہ تعطیل کی وجہ سے زرمبادلہ کی ڈیمانڈ بڑھنے اور بجٹ میں جی ڈی پی نمو 4.2 فیصد پر لانے کے ہدف جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت کی طلب آنے سے کاروباری دورانیے میں ڈالر محدود پیمانے پر اتارچڑھاؤ کا شکار رہا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی طلب برقرار رہنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔