Jasarat News:
2025-07-03@16:08:35 GMT

انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 15  پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15  پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

 گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امپورٹرز کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں ممکنہ کمی کی امید پر قبل از بجٹ روکی گئی شپمنٹس درآمد کیے جانے، بینکوں کی ایک روزہ تعطیل کی وجہ سے زرمبادلہ کی ڈیمانڈ بڑھنے اور بجٹ میں جی ڈی پی نمو 4.2فیصد پر لانے کے ہدف جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت کی طلب آنے سے کاروباری دورانیے میں ڈالر محدود پیمانے پر اتارچڑھاؤ کا شکار رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19پیسے کے اضافے سے 283روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی طلب برقرار رہنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 25پیسے کے اضافے سے 286روپے 39پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی نمو کی شرح 2.7 فیصد سے بڑھا کر 4.2فیصد پر لانے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے صنعتی پیداوار بڑھانی ہوگی۔

اس کے لیے صنعتی خام مال کی درآمدی سرگرمیوں میں اضافے سے زرمبادلہ طلب میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے ڈالر کی نسبت روپیہ کمزوری سے دوچار ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
  • انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
  • پنجاب حکومت کا ملازمین کو صرف بینک میں تنخواہ دینے کا اعلان
  • سندھ فنانس بل2025 منظوری کے بعد یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگیا
  • ملک میں فی تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہوگیا
  • سندھ بینک کا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلیے پی ٹی سی ایل سے اشتراک
  • عالمی بینک نے پاکستان کے لیے نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر کا تقرر کر دیا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
  • پاکستان میں عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر کل عہدہ سنبھالیں گی