ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی شدید کشیدگی، جو مختصر جنگ اور اب ایک نازک جنگ بندی پر منتج ہوئی ہے، عالمی توانائی کی منڈی کو ہلا کر رکھ چکی ہے۔ اگرچہ امریکا کی ثالثی سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن صورتحال تاحال غیر یقینی اور نازک ہے۔’ دی ماسکو ٹائمز‘ کے مطابق اس کشیدہ صورتحال میں ایک ملک ایسا ہے جسے اس بحران سے غیر متوقع مگر براہِ راست معاشی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، اور وہ ہے: روس۔

اس صورت حال کا پس منظر کیا ہے؟

جون 2025 کے وسط میں ایران اور اسرائیل کے درمیان سرحد پار فوجی حملے، ڈرون حملوں اور میزائلوں کا تبادلہ ہوا۔ 12 روزہ جنگ میں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں اور عالمی برادری میں بے چینی پھیل گئی۔ ایران نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے آبنائے ہرمز جو دنیا کے ایک تہائی سمندری تیل کی ترسیل کا مرکز ہے، کو عارضی طور پر بند کرنے کا قانون منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

یہ خبر سامنے آتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور برینٹ کروڈ کی قیمت 81.

40 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ تاہم، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد یہ قیمت 67.30 ڈالر تک گر گئی۔

روس کو کیا اور کیسے فائدہ ہوگا؟

روس اس وقت مغربی پابندیوں کے باعث معاشی دباؤ کا شکار ہے، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں۔ تاہم، مشرقِ وسطیٰ میں جاری عدم استحکام روس کے لیے ایک معاشی ونڈو آف اپرچونٹی بن کر سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کی عالمی قیمتوں میں اضافہ روس کو زیادہ آمدنی فراہم کرتا ہے۔ چین، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک جو عام طور پر خلیجی ممالک سے توانائی خریدتے ہیں، وہ روس سے متبادل درآمدات پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ یورال بلینڈ (روسی تیل) کی قیمت بڑھ کر 75 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے، جو مئی 2025 میں صرف 52 ڈالر تھی۔

چین کی مثال

مئی 2025 میں روس، چین کو سب سے زیادہ تیل فراہم کرنے والا ملک رہا، جس نے 3.88 ارب ڈالر کا تیل چین کو برآمد کیا، جو سعودی عرب (2.84 ارب ڈالر) اور عراق (2.69 ارب ڈالر) سے کہیں زیادہ ہے۔

آبنائے ہرمز کی عالمی اہمیت

روزانہ تقریباً 14 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے، جو عالمی تیل تجارت کا 20 فیصد ہے۔ اگر اس راستے میں رکاوٹ آتی ہے تو خلیجی ممالک کو برآمدات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کچھ متبادل راستے موجود ہیں،  تاہم وہ مکمل متبادل فراہم نہیں کر سکتے۔

مارکیٹ کا ردعمل

بین الاقوامی مالیاتی ادارہ گولڈمین سیکس کے مطابق، اگر آبنائے ہرمز کی ترسیل ایک ماہ کے لیے آدھی رہ جائے تو برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے، اور چوتھی سہ ماہی کے لیے اوسط قیمت 95 ڈالر ہو سکتی ہے۔

روسی بجٹ پر اثرات

روس یومیہ 4.7 ملین بیرل تیل برآمد کرتا ہے۔ اگر ہر بیرل پر قیمت میں 20 ڈالر اضافہ ہو جائے تو روس کو ماہانہ 2.8 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی ہو سکتی ہے۔ 6ماہ تک قیمتیں بلند رہیں تو روس کو 16.8 ارب ڈالر کا اضافی زرِ مبادلہ حاصل ہوگا۔ یہ آمدنی روس کو بجٹ خسارے (3.2 ٹریلین روبل یا 41 ارب ڈالر) کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟

روس کی ماہر معیشت الیونا نیکولائیوا کے مطابق، روس کو سب سے زیادہ فائدہ اس وقت ہوگا جب ایران اسرائیل تنازع لمبے عرصے تک محدود شدت کے ساتھ جاری رہے تاکہ منڈی میں غیر یقینی کیفیت برقرار رہے، لیکن عالمی معیشت مکمل بحران کا شکار نہ ہو۔

ماہر پاول ریابوف نے خبردار کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں وقتی کمی ایک ’آرام دہ خاموشی‘ ہو سکتی ہے، لیکن کشیدگی میں حقیقی کمی ابھی تک نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل تصادم: دنیا کے سر پر تیسری جنگ عظیم کا خطرہ منڈلا رہا ہے؟

اگرچہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران دنیا بھر کے ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکا ہے، لیکن روس کیلئے یہ ایک نایاب معاشی موقع بن گیا ہے۔ توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے روس کو عالمی پابندیوں کے باوجود معاشی استحکام حاصل ہو سکتا ہے بشرطیکہ کشیدگی مسلسل مگر محدود رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران اسرائیل جنگ روس عالمی منڈی اور خام تیل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران اسرائیل جنگ عالمی منڈی اور خام تیل ایران اسرائیل کی قیمتوں میں ارب ڈالر کے مطابق سکتی ہے کی قیمت تیل کی روس کو کے لیے

پڑھیں:

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 423,062 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا363,707  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,493  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے کے بعد 423,062 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 3122 روپے اضافے کے بعد 362,707  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,493 روپے ہوگئی تھی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت مستحکم سونے کی قیمت میں اضافہ سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام
  • میں ایران پر اسرائیلی حملے کا انچارج تھا،ٹرمپ
  • ریاست ِ مدینہ کے معالم اور جدید عالمی ترکیب
  • امن چاہتے ہیں لیکن کسی کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر
  • پاکستان اور ایران عالمی امن و مسلم امہ کے اتحاد کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم
  • انقلاب اسلامی ایران نے کیسے دنیا کا فکری DNA ہی تبدیل کر دیا؟
  • صیہونی رجیم کے ساتھ براہِ راست ٹکراؤ ہماری دیرینہ اور دلی آرزو ہے، یمن اسلامی