ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کا قرض منظور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاکستان میں خواتین کو مالیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کا 350 ملین ڈالر کا قرض منظور کرلیا۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد خواتین کی مالیاتی اداروں تک رسائی کو بہتر بنانا اور ان کی معاشی بااختیاری کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈی میں واپسی، ایک ارب ڈالر قرض کی سہولت حاصل کرلی
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق یہ رقم ’ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام’ کے دوسرے مرحلے کے تحت استعمال کی جائے گی، جس کا ہدف پاکستان بھر میں خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے قابل بنانا ہے۔
پیکج کی تفصیلاتایشین ڈویلپمنٹ بینک کے بیان کے مطابق قرض کی کل رقم 350 ملین ڈالر ہے۔ اس میں 300 ملین ڈالر کا پالیسی بیسڈ لون شامل ہے۔ جبکہ 50 ملین ڈالر کی اضافی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی، جو خواتین کی مالیاتی شمولیت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔
اہداف اور مقاصدایشین ڈویلپمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد خواتین کی مالیاتی اداروں تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ قرضہ جات، مالی ضمانتوں اور دیگر سہولیات کو خواتین کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔ کاروبار، انٹرپرینیورشپ اور مالیاتی خودمختاری کے شعبوں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان کو عالمی بینک سے 20 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان
ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے اس منصوبے کو پاکستان میں جامع اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جس میں صنفی مساوات کو خاص طور پر مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان خواتین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان خواتین ایشین ڈویلپمنٹ بینک ملین ڈالر خواتین کی کے لیے
پڑھیں:
بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا خواتین کی صحت کے لیے 2.5 ارب ڈالر امداد کا اعلان
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے خواتین کی صحت کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک اس شعبے میں 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ خواتین کی صحت میں سرمایہ کاری کا اثر نسلوں تک قائم رہتا ہے، جس کے نتیجے میں صحت مند خاندان، مضبوط معیشتیں اور زیادہ منصفانہ دنیا وجود میں آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی وجوہات کی بنا پر ہلاک ہو رہی ہیں یا ناقص صحت میں زندگی گزار رہی ہیں جن کا بروقت علاج ممکن تھا، اور اب وقت آ گیا ہے کہ یہ صورتحال بدلی جائے، مگر اس کے لیے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں
انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے خواتین کی صحت سے متعلق اہم مسائل جیسے ماہواری کی تبدیلی (مینوپاز)، حمل کے دوران بلند فشار خون (پری ایکلیمپسیا) اور اینڈومیٹریوسِس جیسے امراض کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے، بل گیٹس فاؤنڈیشن خواتین کے صحت کے لیے 2.5 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔
گیٹس فاؤنڈیشن یہ سرمایہ کاری ان شعبوں میں کرے گی جن میں مانع حمل ذرائع میں جدت، زچگی کے دوران نگہداشت اور حفاظتی ٹیکے، حاملہ خواتین کی غذائیت اور صحت، جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں، اور ماہواری و دیگر امراض نسواں شامل ہیں۔ فاؤنڈیشن کا مقصد نہ صرف تحقیق اور نئی مصنوعات کی تیاری ہے بلکہ انہیں دنیا بھر میں قابلِ رسائی بنانا بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سیاستدانوں کے بجائے بل گیٹس، ایلون مسک پیدا کرنا ہیں، فاروق ستار نے ایسا کیوں کہا؟
گیٹس فاؤنڈیشن میں صنفی مساوات کے پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر انیتا زیدی نے کہا کہ بہت عرصے تک خواتین ان بیماریوں سے متاثر ہوتی رہیں جنہیں یا تو سمجھا نہیں گیا، غلط تشخیص کیا گیا یا پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ سرمایہ کاری خواتین پر مرکوز اختراعات کا نیا دور ثابت ہو، جہاں خواتین کی زندگی، جسم اور آواز کو طبی تحقیق و ترقی میں مرکزی حیثیت حاصل ہو۔
یاد رہے کہ بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس، جو گزشتہ برس فاؤنڈیشن سے علیحدہ ہوچکی ہیں، اب بھی خواتین کی صحت کے لیے اپنی علیحدہ کوششوں کے ذریعے سرگرم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امداد بل گیٹس خواتین صحت فنڈز مائیکروسافٹ