اس وقت بٹ کوائن قریباً ایک لاکھ 5 ہزار 342 ڈالر کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن 5 سے 10 لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی کرپٹو کونسل کی تیاریاں تو جاری ہیں مگر اب تک کرپٹو قوانین کے حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی۔

پاکستان کرپٹو کرنسی کب تک لیگل ہو جائے گی؟ اور کیا پاکستانی بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے؟ وی نیوز نے اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان کرپٹو کرنسی میں واقعی بھارت کے مقابلے میں آگے نکل گیا ہے؟

’کرپٹو کونسل بن چکی مگر قوانین کے حوالے سے پیشرفت نہیں ہورہی‘

کرنسی کے شعبے سے منسلک اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں قوانین اکثر ذاتی مفادات یا کسی کی خواہشات کے تابع بنائے جاتے ہیں۔ اگر قانون سازی کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے پالیسی تشکیل دی جائے، تو اس کے مثبت نتائج جلد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ظفر پراچہ کے مطابق کرپٹو کرنسی میں مغربی ممالک کی گہری دلچسپی ہے، اور وہ اکثر مقامی پالیسی سازی میں بھی اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث کئی منصوبے ناکام ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کرپٹو کونسل کی تشکیل کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں، حالانکہ ہم فارن ایکسچینج سے منسلک کاروبار کررہے ہیں اور کرپٹو بھی اسی دائرہ کار میں آتی ہے۔

’لیکن ہمیں نہ تو اعتماد میں لیا گیا، نہ ہی کسی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ تمام معاملات امریکا کی خواہش پر ہو رہے ہیں۔ اگر وہ عالمی تقاضوں کے مطابق ہوں تو اعتراض نہیں، لیکن ملک کے مفاد کو نظر انداز کرنا کسی صورت دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپٹو پاکستان میں لیگلائز تو ہو جائے گی، مگر کسی بھی کونسل کے بننے سے پہلے اس کے قوانین بنائے جاتے ہیں، مگر یہاں کونسل بن چکی ہے، بھرتیاں بھی ہو چکی ہیں مگر قوانین پر اب تک کوئی بات چیت اس طرح سے نظر نہیں آ رہی۔

ایک سوال کے جواب میں ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے، اور اس کا فائدہ اُن افراد کو بھی پہنچے گا جو غیرقانونی طور پر کرپٹو کرنسی کی تجارت کررہے ہیں اور پہلے ہی بٹ کوائن خرید کر رکھ چکے ہیں۔

’بٹ کوائن کی قیمت کا 5 سے 10 لاکھ ڈالر تک جانا مکمن ہے‘

کرپٹو میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹر اسامہ احسان کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن کی قیمت کا 5 سے 10 لاکھ ڈالر تک جانا مکمن ہے، مگر یہ کسی بھی طرح جلد یا یقینی نہیں۔ اگر بٹ کوائن واقعی ’ڈیجیٹل گولڈ‘ کے طور پر مستحکم ہو جائے، اور دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے یا حکومتیں اسے اپنی ریزرو کرنسی میں شامل کرنا شروع کر دیں، تو یہ ہدف 2030 تک قابلِ حصول ہو سکتا ہے۔

اسامہ احسان نے بتایا کہ مارکیٹ میں ہر ہائپ کا ایک وقت ہوتا ہے، بٹ کوائن میں اتار چڑھاؤ بہت شدید ہوتا ہے، اس لیے چھوٹے سرمایہ کاروں کو سوچ سمجھ کر قدم رکھنا چاہیے۔ ہاں اگر ادارہ جاتی سرمایہ کاری بڑھی اور بٹ کوائن کو قانونی حیثیت ملی، تو قیمت 5 سے 10 لاکھ ڈالر سے بھی اوپر جا سکتی ہے، لیکن یہ اتنی جلدی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ صرف سپلائی اور ڈیمانڈ کا نتیجہ نہیں، بلکہ عالمی معیشت، ڈالر کی قدر، شرح سود اور ریگولیٹری فریم ورک بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔ اگر عالمی معیشت ڈیجیٹل کرنسی کی طرف جائے تو 10 لاکھ ڈالر بھی خواب نہیں، مگر یہ ایک بہت پرخطر راستہ ہے۔

’حکومت کو چاہیے کہ وہ کرپٹو کرنسی کو جلد از جلد قانونی حیثیت دے‘

ایک سوال کے جواب میں اسامہ احسان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کرپٹو کرنسی کو جلد از جلد قانونی حیثیت دے، کیونکہ کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں آ چکا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ عملی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا شاندار کارنامہ، مختصر وقت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد کرپٹو کرنسیوں میں دلچسپی رکھتی ہے، اور اگر اس شعبے کو درست طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے تو پاکستان دنیا کی نمایاں کرپٹو مارکیٹ بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری کی نظریں اس وقت پاکستان پر مرکوز ہیں۔ اگر حکومت کرپٹو کو قانونی دائرے میں لے آتی ہے اور بٹ کوائن جیسی کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، تو اس سے ملکی معیشت کو نمایاں فائدہ ہو سکتا ہے۔ تاہم اگر حکومت نے اس معاملے میں تاخیر جاری رکھی تو غیر قانونی سرگرمیوں، جیسے منی لانڈرنگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا ایکسچینج کمپنیز بٹ کوائن پاکستان ڈالر کی قدر ظفر پراچہ قیمت میں اضافہ کرپٹو قوانین کرپٹو کرنسی کرپٹو کونسل منی لانڈرنگ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایکسچینج کمپنیز بٹ کوائن پاکستان ڈالر کی قدر ظفر پراچہ قیمت میں اضافہ کرپٹو قوانین کرپٹو کرنسی کرپٹو کونسل منی لانڈرنگ وی نیوز بٹ کوائن کی قیمت قیمت میں اضافہ کا کہنا تھا کہ سے 10 لاکھ ڈالر کرپٹو کونسل کرپٹو کرنسی کی قیمت میں کہ بٹ کوائن ظفر پراچہ کرپٹو کو سکتا ہے ہوتا ہے ڈالر تک

پڑھیں:

رواں سال 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، رانا تنویر

اسلام آباد:

حسین طارق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی غذائی تحفظ کا اجلاس منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں چینی کی امپورٹ ایکسپورٹ اور قیمت کا معاملہ زیر بحث آیا۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ چینی پچھلے سال 7.6 ملین ٹن تھی اور 6.3 ملین ٹن ضرورت تھی، 13 لاکھ ٹن چینی سرپلس تھی جس کی وجہ سے انڈسٹری تباہ ہو رہی تھی، رواں سال ہمارا چینی کی پیداوار کا تخمینہ 7.2 ملین ٹن تھا، ہمارے تخمینہ کے مقابلے میں چینی کی پیداوار 5.8 ملین ٹن رہی، ہم چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو سے واپس لائے ہیں، چینی کی ایکسپورٹ پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں تھی۔

ممبر کمیٹی رانا حیات نے کہا کہ پیچھے جو ہو گیا سو ہو گیا آگے تو کسان کو کچھ تحفظ دے دیں۔ حکام وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے گندم کی قمیت بڑھی تھی اب روک لی۔ رانا حیات نے کہا کہ آپ نے گندم کی قمیت روک لی چینی کی قیمت کیوں نہیں کنٹرول ہورہی؟ اب چینی درآمد کر کے کرشنگ سیزن میں کسان کا نقصان کریں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ گزشتہ سال گنے کی پیداوار ہدف سے ایک ملین ٹن کم رہی، ہم نے سرپلس چینی برآمد کی اجازت دی جس سے 45کروڑ ڈالر زرمبادلہ آیا، اب چینی ہم 15کروڑ ڈالر کی درآمد کر رہے ہیں، قیمت میں اضافے کی وجہ مافیا تھا، اس دفعہ گنے کی بمپر کراپ کی توقع ہے، سپورٹ پرائس نہ ہونے سے گندم کی پیدوار کم رہی ہے، اس سال گندم کی پیداوار مزید کم رہنے کی توقع ہے۔

انہوں ںے کہا کہ گندم کی پیداوار گرنے سے گندم باہر سے منگوانا پڑے گی، اگر پیداوار اس سال بھی 6 فیصد گری تو 1 رب 50 کروڑ ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، اتنی گندم امپورٹ کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈالر آج کتنا سستا ہوا ؟
  • رواں سال 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، رانا تنویر
  • ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف میچ کیلیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان
  • حوالہ ہندی میں ملوث ملزم گرفتار، 21 ہزار امریکی ڈالر سمیت لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • کراچی میں غیر قانونی ایکسچینج کیخلاف بڑی کارروائی، 70 لاکھ کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
  • امریکا کی نئی پالیسی: غیرملکی ہنرمندوں کے لیے ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، پاکستان پر کیا اثر پڑےگا؟
  • 131 سال بعد لاہورعجائب گھر کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ، سیاحوں کے لئے بند کیے جانے کا امکان
  • برطانیہ کی جانب سے آج فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کیے جانے کا امکان