ایران کے قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 3.

5 ڈالر یعنی 4.7 فیصد کی کمی کے ساتھ 71.9 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

عام طور پر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ مارکیٹوں میں فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، لیکن اس بار برعکس ردعمل نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو امریکی مہلت کے بعد تیل کی عالمی منڈی بے یقینی کا شکار

مارکیٹ مبصرین کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی سرمایہ کاروں کی طرف سے نفع سمیٹنے یا مستقبل میں کسی متوقع استحکام کے پیش نظر ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا امریکی ایئربیس ایران فوجی اڈے قطر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکی ایئربیس ایران فوجی اڈے تیل کی کے بعد

پڑھیں:

شام میں امریکی فوج کی نقل و حرکت میں غیرمعمولی اضافہ

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق امریکا نے 30 ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلہ حسقہ کے مضافات میں واقع "قصرک" اڈے میں بھیجا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ اسلامی ملک شام کے شہر حسقہ میں درجنوں امریکی فوجی ٹرکوں کی مشکوک نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ شامی ذرائع نے شمال مشرقی شام میں واقع حسقہ کے مضافات میں 30 ٹرکوں پر مشتمل امریکی فوجی قافلے کی دراندازی کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے شام کی سرزمین بدستور غیر ملکی افواج کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق امریکا نے 30 ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلہ حسقہ کے مضافات میں واقع "قصرک" اڈے میں بھیج دیا ہے۔ یہ امریکی فوجی قافلہ شام عراق کی سرحد پر الولید سرحدی کراسنگ سے گزر کر حسقہ کے مضافات میں داخل ہوا۔ امریکی قابض فوج مشرقی شام کے تیل سے مالا مال علاقوں میں فوجی سازوسامان کی منتقلی کے ذریعے اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ شام میں افراتفری پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ شام کی تعمیر نو اور استحکام میں مثبت کردار ادا کرے گا۔  

متعلقہ مضامین

  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں  مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • شام میں امریکی فوج کی نقل و حرکت میں غیر معمولی اضافہ
  • شام میں امریکی فوج کی نقل و حرکت میں غیرمعمولی اضافہ
  • یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر، پروازیں منسوخ 
  • دوحہ حملہ، گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنیکی طرف ایک اور قدم
  • یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ
  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، 4 لاکھ فی تولہ چھونے کے قریب
  • دو دن کے وقفے کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا پھر مہنگا ہو گیا
  • امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ ہلاکتوں کی اطلاعات