ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح کشیدگی 9ویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان میزائلوں کا تبادلہ ہورہا ہے۔ امریکا نے بھی ایران پر حملے کر دیے ہیں اور اس جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دنیا بھر میں سپلائی ہونے والا خام تیل بھی 20 فیصد اس سے متاثر ہو رہا ہے جس سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کا خدشہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2024 میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کیا رہی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پاکستانی معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے اور حکمت عملی تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ حکومت نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4.

80 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

وی نیوز نے ماہرین سے گفتگو اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ ایران اسرائیل جنگ سے پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں کتنے اضافے کا امکان ہے۔

ماہر معیشت اشفاق ٹولا کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دنوں میں 13 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے، 2 جون کو خام تیل کی قیمت 63.7 س ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ چکی ہے خام تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے: اسرائیل کے ایران پر مزید حملے، ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ اگر خام تیل کی قیمت میں اسی طرح اضافہ جاری رہا اور خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اشفاق ٹولا کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کے علاوہ خام تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ڈالر کی قدر بھی بڑھے گی اور روپے کی قدر میں کمی ہوگی اگر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک چلی جاتی ہے تو اس سے ڈالر کی قدر میں 5 روپے تک کا اضافہ ہوگا جس سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 90 روپے تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل ایران کشیدگی، پیٹرول پرائس کہاں تک پہنچ سکتے ہیں؟

واضح رہے کہ یکم جون کو جب پیٹرول کی قیمتوں میں آخری مرتبہ ردوبدل کرکے ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا اس وقت خام تیل کی قیمت 61.41 ڈالر فی بیرل تھی جو اب بڑھ کر 70.62 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ان 15 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 9.21 روپے فی بیرل کے اضافے کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران اسرائیل جنبگ ایران اسرائیل جنگ اور تیل کی قیمتیں پاکستان میں پیٹرول قیمت بڑھنے کا امکان مشرق وسطیٰ جنگ اور پیٹرولیم مصنوعات

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران اسرائیل جنبگ مشرق وسطی جنگ اور پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایران اسرائیل جنگ تیل کی قیمتوں میں خام تیل کی قیمت پیٹرول کی قیمت ڈالر فی بیرل کی قیمت میں جنگ کے باعث کا اضافہ ہو اضافے کا کا امکان

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے