وزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور سپلائی سے متعلق ہنگامی اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور سپلائی سے متعلق ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں تیل کی موجودہ صورتحال، خطے میں جاری کشیدگی کے ممکنہ اثرات اور متبادل اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، اوگرا حکام، پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، ترسیل کے نظام، اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے تیل کی درآمد سے متعلق متبادل راستوں پر بھی غور شروع کر دیا ہے، تاکہ ہرمز کی آبی گزرگاہ میں ممکنہ رکاوٹ کی صورت میں سپلائی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا کی وضاحت
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے واضح کیا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور عوام کو کسی قسم کے خوف یا افواہوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو کم از کم 20 دن کے ذخائر برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ سطح کمیٹی کی تشکیل پر بھی مشاورت کی جائے گی، جو روزانہ کی بنیاد پر ذخائر اور رسد سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
اجلاس کے دوران عالمی صورتحال، خاص طور پر ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ کے ممکنہ اثرات، اور اس کے پاکستان میں تیل کی دستیابی پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ بھی متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرولیم مصنوعات ہنگامی اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک،.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات ہنگامی اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک پیٹرولیم مصنوعات اجلاس میں تیل کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف پر بے بنیاد الزامات لگائے:عطا تارڑ
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف پر بے بنیاد الزامات لگائے،8 سال بعد ابھی تک کیس میں تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پانامہ کیس میں 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا۔
بانی پی ٹی آئی نے مختلف مقامات پر اس الزام کو بار بار دھرایا، لندن میں اسی طرح کے الزامات لگانے والا شخص جھوٹا ثابت ہوچکاہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
سکیورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگانے والے شخص کو لندن میں جرمانہ ہوا، بانی پی ٹی آئی اور ان کے ٹولے نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی۔
جیل میں بیٹھے جھوٹے شخص کے بیانیہ کی تشہیر کسی صورت قبول نہیں،بانی پی ٹی آئی جھوٹے، کرپشن کے الزام میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔